ETV Bharat / state

Aligarh Eidgah Committee علیگڑھ میں ضلع افسران کی عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 9:25 AM IST

علیگڑھ میں عیدالضحیٰ سے متعلق ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ میں ضلع افسران کی عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں ضلع مجسٹریٹ اندرا وکرم سنگھ اور ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے تاریخی شاہجمال عیدگاہ میں عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں جمعۃ الوداع اور عید کی نماز کے لئے انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بات کہی گئی۔ علیگڑھ شہر کا علاقہ بہت حساس ہے جہاں تاریخی شاہ جمال قبرستان اور عیدگاہ موجود ہے۔ عیدگاہ کے اعتراف میں دونوں مذاہب کے لوگوں کی رہائش اور کاروبار ہیں۔ گذشتہ ماہ شاہ جمال قبرستان کی باؤنڈری کے تعمیراتی کام کے دوران ایک ناخوش گوار واقع پیش آیا تھا جس میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈران کے درمیان لڑائی بھی ہوئی۔ جمعۃ الوداع کی نماز اور عید کے پیش نظر علیگڑھ انتظامیہ نے عیدگاہ میں عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی جس میں جمعۃ الوداع کی نماز اور عید سے متعلق تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران کمیٹی کے اراکین نے علیگڑھ انتظامیہ سے صفائی سے متعلق کچھ مسائل بھی رکھے جس کے لئے علیگڑھ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی گئی۔

ڈی ایم اور ایس ایس پی نے کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضروری انتظامات کے حوالے سے سے مشورہ بھی لیے۔ جانکاری دیتے ہوئے اندرا وکرم سنگھ (ڈی ایم) نے بتایا کہ عید کا تہوار آنے والا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہم بڑی میٹنگ کر رہے ہیں، آج ہم نے عیدگاہ میں عیدگاہ کمیٹی کے ساتھ یہ میٹنگ کی، جس میں ہم نے یہاں کے انتظامات کو بھی دیکھا اور ان سے بات چیت کی کہ یہاں انتظامی کمیٹی کو مزید کیا ضرورت ہے، تمام انتظامات اپنی جگہ پر ہیں، صفائی کا بہت اچھا انتظام ہے، کچھ مسائل بھی ان کی طرف سے بتائے گئے، جس کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ عید کے کو لے کر علیگڑھ پولیس پوری طرح سے تیار ہے تمام حفاظتی انتظامات تقریبا مکمل کر لئے گئے ہیں کسی بھی ناخوش گوار واقع سے بچنے کے لئے ہم نے اپنی ٹیمیں تیار کی ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے ہر شخص پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات

وہیں علی گڑھ شہر کے مفتی محمد خالد حمید نے علیگڑھ کی مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر عید کی نماز نہ پڑھیں کیونکہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی نماز عیدگاہ اور جامع مسجد میں ہوگی، اس لیے سب کو مساجد میں نماز ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ویسے بھی سڑکوں پر نماز پڑھنا مناسب نہیں۔ جن مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے ان مساجد میں بھی عید کی نماز ادا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے علاقے کی مساجد میں عید کی نماز ادا کر سکیں، عیدگاہ اور جامع مسجد کی طرف ہر شخص نہ جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.