ETV Bharat / state

جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 11:01 PM IST

پولیس ترجمان نے کہاکہ جمعہ کی نماز و عید کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے ریاست بھر میں ہیڈکوارٹر سطح سے 249 کمپنی پی اے سی، ایس ڈی آر ایف کی تین کمپنیاں، سی اے پی ایف کی پانچ کمپنیاں اور زیر تربیت 7000سب انسپکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

security tight in uttar pradesh in view of eid and Alvida juma
جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے ہیں۔ کل ریاست کی تقریباً 29 ہزار سے زائد مساجد میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی جائے گی۔ آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ پوری ریاست میں 29 ہزار 439 مساجد میں الوداع کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تین ہزار 865 عیدگاہوں پر ہفتہ یا اتوار کو چاند دکھنے کی صورت میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی نماز اور عید الفطر کے پیش نظر کل دو ہزار 933 حساس مقامات یا ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 849 زون اور تقریباً ڈھائی ہزار سیکٹروں میں پولیس انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا'عید کے پیش نظر امن کمیٹیاں، مذہبی رہنماؤں، دانشوروں، پولیس متر اور شہری تحفظ کے نمائندوں کے ساتھ کل دو ہزار 699 میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں۔ اس دوران غیر۔روایتی پروگراموں کو منعقد نہ کرنے اور سڑکوں کو روک کر کسی بھی مذہبی پروگرام منعقد نا کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صفائی، بجلی سپلائی اور دیگر ضروری انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایک ہزار 561 تال میل میٹنگیں کی گی ہیں۔ اسی طرح مذہبی مقامات کے انتظامات اور مختلف پروگراموں کے آرگنائزرس کے ساتھ 1871میٹنگیں کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جمعتہ الوداع کی نماز کے موقع پر سادے کپڑوں میں خواتین اور پولیس اہلکار کی ٹیموں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ حساس مقامات پر ڈرون کمیروں اور ہائی ریزولیوشن سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔ یوپی۔112 کے 4800 پی آر وی گاڑیوں سے لگاتار پٹرولنگ کی جارہی ہے۔ نشان زد ہاٹ اسپاٹ پر آنسو گیس کے گولے، انسداد فساد بندوقیں، پانی کے بوچھاریں اور دیگر گاڑیوں تعینات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ نیٹ ورک اور سوشل میڈیا سیل کو مستعد کر کے افواہوں کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی کارروائی کی جارہی ہے۔ شرپسند و سماج دشمن عناصر کے ذریعہ افواہ پھیلانے والے علاقوں کی نشاندہی کر کے موثر کاروائی کی جارہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نگرانی کے لئے ہیڈکوارٹر واقع کنٹرول روم پر گزیٹڈ افسران کو تعینات کیا گیا ہے اور سبھی اضلاع سے جڑی ہر اطلاع اور پروگرام پر لگاتار نظر رکھی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.