ETV Bharat / state

Maulana Rabey Hasani Nadwi's Health معروف عالم دین مولانا رابع حسنی ندوی کی طبیعت میں افاقہ

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 12:26 PM IST

مولانا رابع حسنی ندوی کی طبیعت ناساز
مولانا رابع حسنی ندوی کی طبیعت ناساز

معرو ف عالم دین اور دارلعلوم ندوۃالعلماء کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی کی طبیعت کل شام ناساز ہوگئی تھی، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے صدر، متعدد کتابوں کے مصنف اور ممتاز عالم دین مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کی طبیعت گذشتہ شام اچانک خراب ہوگئی۔ مولانا کو سینے میں جکڑن کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری پیش آئی تھی۔ طبعیت ناساز ہونے کے فوراً بعد مولانا کو ان کے آبائی مقام تکیہ کلاں سے دارلعلوم ندوۃالعلماء کے مہمان خانہ لایاگیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے جانچ کر کے دوا تشخیص کی۔ تازہ اطلاع کے مطابق اب ان کی بہتر ہے۔

اس سے قبل مولانا رابع حسنی ندوی کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر جیسے ہی عام ہوئی۔ ان کے شاگرد، مسلم پرسنل لابورڈ کے ارکان و ذمہ داران سمیت مختتلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کر نے لگے۔ مولانا عرصہ دراز سے ایشیاء کی معروف دینی درسگاہوں میں سے ایک دارلعلوم ندوۃالعلماء سے واسبتہ ہیں۔ مولانا تصنیف و تالیف کے علاوہ دورس و تدریس کے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ مولانا رابع حسنی ندوی فی الحال دارلعلوم ندوتہ العما کے ناظم ہیں۔

مزید پڑھیں: Nadwatul Ulama: ندوۃالعلماء میں مولانا رابع حسنی ندوی کا خصوصی خطاب

مولانا رابع حسنی ندوی کا ماہ صیام کے موقع پردائرہ شاہ علیم اللہ تکیہ کلاں میں خصوصی درس ہوتا ہے۔جس سے استفادہ کر نے کے لئےدور دراز علاقوں سے لوگ آتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر ریاستوں سے آنے والے حضرات یہاں پورے ماہ قیام اور اعتکاف کرتے ہیں۔رواں برس بھی لوگوں کی کثیر تعداد تکیہ کلاں میں موجود ہےمولانا کی طبعیت ناساز ہونے کے سبب مولانا سید بلال عبدالحی الحسنی ندوی و دیگر علما کا درس ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.