ETV Bharat / state

Derogatory Remarks on Prophet: مرادآباد شہر مفتی کی قیادت میں ایک وفد کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 4:15 PM IST

مرادآباد شہر مفتی عبدالمنان کلیمی کی قیادت میں ایک وفد نے مرادآباد کے تمام مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی اور سبھی کو اپنا میمورنڈم سونپا جس میں نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ Prophet Remark Row

مرادآباد شہر مفتی کی قیادت میں ایک وفد نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی
مرادآباد شہر مفتی کی قیادت میں ایک وفد نے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی

مرادآباد: ملک میں حضرت محمدﷺ کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کی رہنما نوپور شرما اور نویں جندل کی گرفتاری کا مطالبہ لگاتار جاری ہے، تاہم حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے مسلمانوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ A delegation meet Muslim leaders

اسی تعلق سے آج مرادآباد کے شہر مفتی عبدالمنان کلیمی کی قیادت میں ایک وفد نے مرادآباد کے تمام مسلم رہنماؤں سے ملاقات کی اور سبھی کو اپنا میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں یہ کہا گیا کہ آپ سبھی کا انتخاب عوام نے کیا ہے۔ اس لیے آپ سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ حکومت سے نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولیس نے احتجاج کے دوران جن بے گناہوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے، ان کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

وفد میں مرادآباد مفتی شہر عبدالمنان کلیمی کے ساتھ مجلس علماء ہند کے اسپیکر مرزا مرتضٰی اقبال اور لوکتنتر بچاؤ مورچہ کے قومی صدر بچن سنگھ ٹھاکر کے علاوہ کئی دیگر معزز افراد شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.