ETV Bharat / bharat

Prophet Remark Row: نوپور شرما کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار بھیم آرمی کے چیف ضمانت پر رہا

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 8:57 AM IST

عدالت نے نواب ستپال تنورکو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے کہا کہ بھیم آرمی کا رکن ہونے کی وجہ سے ضمانت مسترد نہیں کی جا سکتی کیونکہ بھیم آرمی کالعدم تنظیم نہیں ہے۔ عدالت نے تنور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بھیم آرمی چیف کو ضمانت مل گئی
نوپور شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بھیم آرمی چیف کو ضمانت مل گئی

نئی دہلی: گستاخ رسول نوپور شرما کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرنے والے بھیم آرمی چیف نواب ستپال تنور کو ضمانت مل گئی ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ دیو سروہا نے تنور کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے تنور کو ہریانہ کے گروگرام سے گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ دہلی پولیس نے جلد بازی میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد متعلقہ ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ جب عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ویڈیو دیکھے بغیر ایف آئی آر درج کرنے میں اتنی جلدی کیوں ہے تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ ملزم کی طبیعت ٹھیک نہیں اور گرفتاری کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

عدالت نے کہا کہ بھیم آرمی کا رکن ہونے کی وجہ سے ضمانت مسترد نہیں کی جا سکتی کیونکہ بھیم آرمی کالعدم تنظیم نہیں ہے۔ عدالت نے تنور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس نے تنور کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔ دہلی پولیس نے کہا کہ تنور نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں نوپور شرما کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی اور اس کو مارنے والے کو ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Prophet Remarks Row: گستاخ رسول معاملہ میں ملک و بیرون ممالک کا ردعمل۔۔۔ دیکھیں ویڈیو

دہلی پولیس نے کہا کہ تنور نے اس ویڈیو کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کیا ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تنور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر مقیم تھا۔ دہلی پولیس نے تنور کو ہریانہ کے گروگرام سے گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.