ETV Bharat / state

میرٹھ: جمعہ کی نماز میں200 مصلیان کی اجازت، عوام میں خوشی

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 7:29 PM IST

کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر مساجد میں 100 افراد کے عبادت کی میعاد کو ختم کرکے 200 کیے جانے پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

200 people allowed for friday prayers, public happiness in meerut uttar pradesh
جمعہ کی نماز کے لیے 200 لوگوں کی اجازت، عوام میں خوشی

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں شرائط کے ساتھ آج 200 مصلیان نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے عبادت گاہوں میں ابھی تک 100 افراد کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔ لیکن علماء کرام کی درخواست پر اب سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں میں 100 سے بڑھا کر 200 کر دیے جانے سے عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

جمعہ کی نماز کے لیے 200 لوگوں کی اجازت، عوام میں خوشی

یہ بھی پڑھیں: جمعیۃ علماء ہند کی کوشش سے مزید 6 افراد کی ضمانت منظور


وہیں، میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں آج 200 مصلین نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر علماء کرام کے علاوہ مصلین نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح آنے والے دنوں میں 200 لوگوں کی شرائط کو بھی ختم کر دیا جائے گا اور حالات بہتر ہوجائیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ ہدایات اور شرائط پر عمل کرتے ہوئے سبھی مساجد میں نماز ادا کی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی دعا بھی کی جا رہی ہیں کہ جلد ہی کورونا وبا سے نجات ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.