ETV Bharat / state

ادھم پور میں کورونا ویکسین کی آمد

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 5:46 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کووڈ -19 ویکسین کی پہلی کھیپ آج پہنچ گئی ہے۔

کووڈ-19 ویکسین کی آمد
کووڈ-19 ویکسین کی آمد

ادھم پور میں کووڈ-19 ویکسین کی 1832 خوراک آج ادھم پور (سی ایم او) چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر میں پہنچائی گئی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی گاڑی میں کووڈ -19 ویکسین پہنچائی گئی۔

کووڈ-19 ویکسین کی آمد

کووڈ-19 ویکسین کا استقبال پھول برسا کر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں پہنچائی گئی ویکسین

ابتدائی مرحلے میں 16 جنوری 2021 کو کووڈ -19 ویکسین طبی عملہ کو دی جائے گی۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں طبی ملازمین اور پھر دیگر افراد کو یہ ویکسین دی جائے گی۔

کووڈ-19 ویکسین کے تعلق سے ضلع چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کے سی ڈوگرا نے بتایا کہ اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے بلاک سطح پر مکمل تیاری کر لی گئی ہے۔

کووڈ-19 ویکسین ادھم پور ضلع میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اور چینینی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں شروع کی جائے گی۔

کووڈ-19 ویکسین دینے سے پہلے طبی عملے کی جانب سے جانب سے ویکیسن کے بارے میں جانکاریاں فراہم کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.