ETV Bharat / state

Bus Accident in Udhampur: ادھم پور بس حادثہ میں تین افراد ہلاک، کئی زخمی

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 5:56 PM IST

Updated : Jul 7, 2022, 9:59 PM IST

Etv Bharatbus-accident-in-udhampur-several-feared-dead
ادھم پور میں بس حادثہ، کئی افراد ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پورہ کے ماجیوری رام نگر علاقے میں جمعرات کی سہ پہر کو باراتیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے تین افراد ہلاک جبکہ 45 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔Bus Accident in Udhampur

ادھمپور: جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پورہ کے ماجیوری رام نگر علاقے میں جمعرات کی سہ پہر کو باراتیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے تین افراد ہلاک جبکہ 45 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔وزیر اعظم ہند کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔Bus Accident in Udhampur

ادھم پور بس حادثہ میں دو افراد ہلاک، کئی زخمی

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر کو ادھمپور کے ماجیوری رام نگر میں ایک بس جس میں باراتی سوار تھے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فوج اور مقامی لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں تین زخمیوں کو مردہ قرار دیا جبکہ باقیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔پولیس کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی جنہوں نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں مزید زخمی ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا جس کے پیش نظر کھائی میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ادھم پور میں بس حادثہ، کئی افراد ہلاک

مزید پڑھیں:

دریں اثنا وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اُدھمپور میں پیش آئے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ادھمپور کے رام نگر علاقے میں سڑک حادثے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ڈی سی ادھمپور کریتکا جیوتاسنا سے بات ہوئی، وہ مجھے مسلسل اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے، جن لوگوں کو مزید علاج کے لیے ریفر کرنے کی ضرورت ہے، انہیں دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔"

Last Updated :Jul 7, 2022, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.