ETV Bharat / state

Rail Coach Manufacturing Unit in Telangana: تلنگانہ میں 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری

author img

By

Published : May 26, 2022, 9:36 PM IST

تلنگانہ میں ریل کوچ مینو فیکچرنگ یونٹ کے قیام کے لیے اسٹیڈلر ریل Stadler Rail سے یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں۔ ریل کوچ مینوفیکچرنگ یونٹ ریاستی حکومت کے اشتراک سے قائم کی جائے گی۔ Rail Coach Manufacturing unit in Telangana

تلنگانہ میں 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری
تلنگانہ میں 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری

حیدرآباد: وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ڈاؤس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر تلنگانہ میں بھاری سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور کئی بین الاقوامی اداروں سے معاہدے کی تکمیل ہوئی ہے۔ اسی تسلسل کے تحت تلنگانہ میں ریل کوچ مینو فیکچرنگ یونٹ کے قیام کے لیے اسٹیڈلر ریل Stadler Rail سے یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں۔ ریل کوچ مینوفیکچرنگ یونٹ ریاستی حکومت کے اشتراک سے قائم کی جائے گی۔ Rail Coach Manufacturing unit in Telangana

ڈاؤس میں کے ٹی راما راؤ نے اسٹیڈلر ریل کمپنی کے ایگزیکیٹو وائس پریسیڈنٹ اینڈ سیلس و مارکیٹنگ انسگر براک میئر سے ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری انڈسٹریز جیش رنجن بھی موجود تھے۔ مشترکہ پراجکٹ کے تحت دو برسوں میں تقریباً 1000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ریلوے مینو فیکچرنگ یونٹ کے قیام سے 2500 سے زائد مقامی افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔

اسٹیڈلر ریل کے انسگر براک میئر نے کہا کہ یہ یونٹ کمپنی کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ ہم بھارت میں اپنی سرگرمیوں کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے علاقہ میں مزید تجارتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ ریلوے کوچ یونٹ کے قیام کے بعد نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک کو بھی ریلوے کوچ سربراہ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

KTR Meets Jagan at Davos: ڈاؤس میں تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راؤ کی جگن سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.