ETV Bharat / state

False Bomb Report in Hyderabad بم کی جھوٹی اطلاع پر ایک شخص کو جیل کی سزا

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 1:58 PM IST

حیدرآباد میں پولیس کنٹرول روم کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو عدالت نے 18 دن کی جیل کی سزا سنائی۔ False Bomb Report in Hyderabad

بم کی جھوٹی اطلاع پر ایک شخص کو جیل کی سزا
بم کی جھوٹی اطلاع پر ایک شخص کو جیل کی سزا

حیدرآباد: تلنگانہ کے حیدرآباد میں پولیس کنٹرول روم کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو عدالت نے 18 دن کی جیل کی سزا سنائی۔ پرانا شہر حیدرآباد کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے منگل کو تقریبا دس بجے پولیس کو فون کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس سدن، سعیدآباد علاقہ میں بم رکھا گیا ہے۔ اس کی اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والا اسکواڈ وہاں پہنچ گیا اور تقریبا دو گھنٹوں تک کافی تلاشی کے باوجود بھی اس علاقہ میں بم نہیں پایا گیا۔ man to jail for bomb hoax call

سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں اس خصو ص میں ایک معاملہ تعزیرات ہند اورپولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ پولیس کو بعدا زاں پتہ چلاکہ یہ فون کال سنتوش نگر علاقہ سے کیاگیاجس کاپتہ چلاتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اس کوعدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے اس ملزم کو 18 دن کی جیل کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: Threat of Bomb Attack in Mumbai ممبئی شہر کے تین مقامات پر بم حملے کی دھمکی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.