ETV Bharat / state

بندر کی تکلیف ناقابل بیان، مردہ بچے کو لے کر گھوم رہی ہے

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 6:02 PM IST

آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر ہر کسی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

تین دنوں سے مردہ بچے کو لے کر گھوم رہی ہے ماں
تین دنوں سے مردہ بچے کو لے کر گھوم رہی ہے ماں

بندر کا بچہ تین دن پہلے درخت سے گر کر فوت ہوگیا لیکن پھر بھی اس کی ماں تین دنوں سے اپنے بچے کو گود میں لے گھوم رہی ہے۔

تین دنوں سے مردہ بچے کو لے کر گھوم رہی ہے ماں

یہ منظر دیکھنے کے بعد یقیناً سبھی کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے۔

واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے مُدی گُبا منڈل کا ہے جہاں تین دن قبل بندر کا بچہ درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

جب یہ بچہ درخت سے گرا تو اس کے ساتھی بندر وہاں آئے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ اس کی موت ہوگئی ہے تو وہ کچھ ہی دیر میں وہاں سے چلے گئے لیکن ایک ماں کبھی بھی اپنے بچے کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتی اور وہ اپنے مرے ہوئے بچے کو لے کر سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.