ETV Bharat / state

BRS Minister Talasani Srinivas on Modi کے سی آر کا کنبہ تلنگانہ ہے لیکن مودی کا خاندان اڈانی ہے، بی آر ایس وزیر

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 11:47 AM IST

تلنگانہ کے وزیر تلاسانی سرینواس یادو نے کہا کہ ترقیاتی پروگراموں میں آکر سیاست کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پر بات چیت کے لیے وہ تیار ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں؟ وزیر اعظم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تلنگانہ حکومت نے تعاون نہیں کیا۔

بی آر ایس وزیر
بی آر ایس وزیر

حیدرآباد: سکندرآباد کے جلسہ عام میں ریاستی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے ریمارک پر تلنگانہ حکومت کے وزرا نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگراموں میں آکر سیاست کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا بی جے پی نے خاندانی حکومت والی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد نہیں کیا۔ واضح ریے کہ آج ریاست میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے لیے سکندرآباد آئے وزیر اعظم مودی نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی۔ وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تلنگانہ بھون میں منعقدہ میٹنگ میں بی آر ایس پارٹی کے وزراء تلاسانی سرینواس یادو، سرینواس گوڈ اور گنگولا کملاکر برہم ہوگئے۔
وزیر تلاسانی سرینواس یادو کہا کہ پوری دنیا اڈانی کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اس پر خاموش ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ مرکز کی جانب سے جو ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ان کاموں کو اگر تلنگانہ حکومت روک رہی ہے تو پھر اتنے ایوارڈ ریاست تلنگانہ کو کیوں دیا جا رہا ہے؟ اڈانی پر جے پی سی کیوں نہیں قائم کی گئی؟ تلنگانہ میں آپ کہیں بھی جائیں وہاں ترقی نظر آ تی ہے۔ وزیر نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرتی ہے۔ کیا وزیر اعظم مودی 24 گھنٹے کرنٹ پر عوامی بحث کے لیے تیار ہیں؟ کیا بی جے پی میں خاندانی راج نہیں ہے؟ وزیر اعظم کرناٹک میں کرپشن پر بات کیوں نہیں کرتے؟
مزید پڑھیں:PM Modi in Hyderabad مودی نے تلنگانہ حکومت سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی
شہری فراہمی کے وزیر گنگولا کملکر نے کہا کہ مودی نے یہ نہیں کہا کہ وہ کسانوں سے فصلیں خریدیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تارکین وطن کی تعداد زیادہ ہے۔ مرکز نے 10 برسوں میں ایک بھی راشن کارڈ نہیں بڑھایا۔ کملاکر نے کہا کہ تلنگانہ ایک ایسی ریاست ہے جس نے ہر سال راشن کارڈ میں اضافہ کرتے ہوئے 97 لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ دیا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ کے سی آر کا خاندان تلنگانہ ہے لیکن مودی کا خاندان اڈانی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی کو کے سی آر کے بارے میں بات کرنے کا حق ہے؟
واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے ہفتے کے روز کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مٹھی بھر لوگ جو 'اقربا پروری' کو فروغ دیتے ہیں اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ وہ تلنگانہ کے عوام کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے پراجکٹس میں ریاستی حکومت کا عدم تعاون انہیں تکلیف دیتا ہے اور اس سے تلنگانہ کے عوام کے خواب متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ریاستی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تلنگانہ کے عوام کے لیے بنائی جارہی ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔' وزیراعظم نے کہا کہ 'خاندانی' اور 'کرپشن' مختلف نہیں ہیں، جہاں 'خاندانی' ہے، وہاں 'کرپشن' پنپتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.