ETV Bharat / bharat

PM Modi in Hyderabad مودی نے تلنگانہ حکومت سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 8:35 PM IST

پی ایم نریندر مودی نے تلنگانہ میں بی آر ایس کی قیادت والی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہ ڈالیں۔ جلسہ عام میں وزیراعظم نے کہا کہ جہاں اقربا پروری ہوتی ہے وہاں کرپشن پنپتی ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

مودی نے تلنگانہ حکومت سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی
مودی نے تلنگانہ حکومت سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی

حیدرآباد( تلنگانہ): وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے لوگوں کی ترقی کے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ انہوں نے ریاست میں مرکز کی اسکیموں کے تعلق سے حکمراں جماعت کے مبینہ عدم تعاون پر دکھ کا اظہار کیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مٹھی بھر لوگ جو 'اقربا پروری' کو فروغ دیتے ہیں اس بات کی کھوج لگا رہے ہیں کہ وہ تلنگانہ کے عوام کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے پراجکٹس میں ریاستی حکومت کا عدم تعاون انہیں تکلیف دیتا ہے اور اس سے تلنگانہ کے عوام کے خواب متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ریاستی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تلنگانہ کے عوام کے لیے بنائی جارہی ترقیاتی اسکیموں کے نفاذ میں رکاوٹیں پیدا نہ کریں۔' وزیراعظم نے کہا کہ 'خاندانی' اور 'کرپشن' مختلف نہیں ہیں، جہاں 'خاندانی' ہے، وہاں 'کرپشن' پنپتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 'اقربا پروری' تلنگانہ میں غریبوں میں تقسیم کیے جانے والے راشن کو بھی لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی پوری قوم کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ مودی نے کہا کہ دنیا کووڈ-19 وبائی بیماری اور روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے معیشت میں اتار چڑھاؤ دیکھ رہی ہے، لیکن بھارت ان ممالک میں سے ایک ہے، جو غیر یقینی کے اس دور میں انفراسٹرکچر کی جدید کاری میں ریکارڈ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Inaugurates Development Projects وزیر اعظم مودی نے حیدرآباد میں ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

انہوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے دن وزیر اعظم نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر سکندرآباد-تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بنیادی انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں کا آغاز اور افتتاح کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.