ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی میں جی ایچ ایم سی ترمیمی بل پیش

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 2:15 PM IST

وزیر کے تارک راما راو نے جی ایچ ایم سی ترمیمی بل پیش کیا۔جبکہ وزیر اندرا ریڈی نے ضابطہ برائے فوجداری طریقہ کار ترمیمی بل پیش کیا۔

تلنگانہ اسمبلی میں جی ایچ ایم سی ترمیمی بل پیش
تلنگانہ اسمبلی میں جی ایچ ایم سی ترمیمی بل پیش

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے منگل کے روز اسمبلی میں جی ایچ ایم سی ترمیمی بل کو پیش کیا۔

آج مقننہ میں قانون سازی ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ وزیر کے تارک راما راو نے جی ایچ ایم سی ترمیمی بل پیش کیا۔جبکہ وزیر اندرا ریڈی نے ضابطہ برائے فوجداری طریقہ کار ترمیمی بل پیش کیا۔

اس موقع پر کے تارک راما راونے دعوی کیا کہ حیدرآباد شہر تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے ترقی کررہا ہے۔اس ضمن میں مسلسل وزیر اعلی کے سی آر کاوش کررہے ہیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد تیزی سے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کی قیادت میں ایک عالمی شہر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن 1955 میں تشکیل دی گئی تھی۔ کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ سابقہ ​​حکومتوں نے کبھی بھی حیدرآباد کو ایک آفاقی شہر بنانے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔

واضح رہے کہ ریاستی کابینہ کے منظور کردہ نئے بلز کو قانونی شکل دینے کے لیے آج اسمبلی اور بدھ کو کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: کورونا کے1708نئےکیسزدرج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.