ETV Bharat / state

راج بھون کے ملازمین کو ضروری اشیا کی فراہمی

author img

By

Published : May 13, 2020, 10:23 PM IST

گورنر تملسائی سوندراجن نے بدھ کو لاک ڈاؤن کے دوران پریشان حال ضرورت مند افراد کو راج بھون میں ضروری سامان فراہم کیا۔

راج بھون کے ملازمین کو ضروری اشیا کی فراہمی
راج بھون کے ملازمین کو ضروری اشیا کی فراہمی

گورنر تملسائی سوندراجن نے بدھ کو لاک ڈاؤن کے دوران پریشان حال غریبوں کے لئے راج بھون میں ضروری سامان تقسیم کیا۔

ضرورتمندوں میں راشن تقسیم کرنے کا اہتمام بھارتی خاتون کرکٹر میتھلی راج اور رضاکار تنظیم سائی پینڈیمک ٹاسک فورس مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

راج بھون میں چوتھے کلاس کے ملازمین ، سیکیورٹی اور سینیٹری ورکرز کو گورنر تملسائی نے ضروری سامان مہیا کیا۔

اس موقع پر گورنر نے رضا کاروں اور امداد دہندگان سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران جدوجہد کرنے والے ضرورت مندوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.