ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ سڑک حادثے میں بہار کا مزدور ہلاک

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 1:13 PM IST

تلنگانہ کے کاماریڈی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں ایک بہار کا مزدور ہلاک ہو گیا۔ ٹکر اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ مزدور کی شناخت 22 سالہ روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ Bihar labour Died in Telangana

تلنگانہ سڑک حادثے میں بہار کا مزدور ہلاک
تلنگانہ سڑک حادثے میں بہار کا مزدور ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے ماچاریڈی منڈل میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر کے نتیجہ میں بہار سے تعلق رکھنے والا مزدور ہلاک ہوگیا۔ مزدور کی شناخت 22 سالہ روہت کے طور پر کی گئی ہے جو دھان کی خریداری کے مرکز میں حمالی کا کام کرتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق روہت معمول کی طرح دھان کی خریداری کے مرکز پر حمالی کے لئے جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ Bihar labour Died in Kamareddy

وہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کے سواروں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاماریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا اور نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Two Laborer Died falling from Lift گجرات میں زیر تعمیر عمارت کی 14ویں منزل سے گر کر دو مزدور ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.