ETV Bharat / state

آندھراپردیش: وزیراعلی جگن نے وائی ایس آر بیمہ متعارف کیا

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 6:39 PM IST

وزیراعلی جگن نے کہا کہ انشورنس اسکیم ان غریب خاندانوں کے لئے لائی گئی ہے جو خاندان کا ذمہ دار/ سربراہ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس غریب خاندانوں کو کسی بھی بوجھ یا پریشانی سے بچائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ انشورنس کی پوری ادائیگی حکومت کرے گی۔
آندھراپردیش: وزیراعلی جگن نے وائی ایس آر بیمہ متعارف کیا
آندھراپردیش: وزیراعلی جگن نے وائی ایس آر بیمہ متعارف کیا

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے غریبوں کی مدد کے لیے وائی ایس آر بیمہ اسکیم کا ورچول آغاز کیا۔ اس موقع پر جگن نے کہا کہ حکومت سال 2021-22 کےلیے 1.32 کروڑ غریب خاندانوں کے لیے تقریبا 700 کروڑ روپئے کی لاگت سے مفت انشورینس فراہم کررہی ہے۔

وزیراعلی جگن نے تاڑے پلی کیمپ دفتر میں مذکورہ اسکیم کو متعارف کیا۔ وزیراعلی جگن نے کہا کہ انشورنس اسکیم ان غریب خاندانوں کے لئے لائی گئی ہے جو خاندان کا ذمہ دار/ سربراہ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس غریب خاندانوں کو کسی بھی بوجھ یا پریشانی سے بچائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ انشورنس کی پوری ادائیگی حکومت کرے گی۔

وزیراعلی نے کہا"ہم 18 سے 50 سال کی عمر کے کسی فرد کی فطری موت کے لیے 1 لاکھ روپے کی امداد فراہم کریں گے۔ 18-70 سالہ شخص کی موت یا معذوری کی صورت میں 5 لاکھ روپے کا بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نےکہاکہ مرکز مذکورہ اسکیم سےیکم اپریل2020 کو دستبردار ہوگیا تھا۔تاہم غریبوں کی مدد کی سونچ کے تحت آگے بڑھکر ریاستی حکومت نے اس کو عمل میں لانے کا فیصلہ کیا جس کا مکمل خرچ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اردو صحافیوں کےلیےپانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.