ETV Bharat / state

Udhayanidhi's Sanatan Dharma Remark Row پارلیمنٹ کے افتتاح کیلئے صدر جمہوریہ کو مدعو نہ کرنے جیسے سناتن طرز عمل کے خلاف، ادے ندھی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 12:28 PM IST

Udhayanidhi's Sanatan Dharma remark row
Udhayanidhi's Sanatan Dharma remark row

سناتن دھرم پر اپنے تبصروں پر ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے سخت تنقید کی زد میں آنے والے ڈی ایم کے کے وزیر ادے ندھی اسٹالن نے کہا کہ وہ ہندو مذہب کے خلاف نہیں ہیں،انھوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کے افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سناتن کے طریقوں جیسے ذات پات کی تفریق کے خلاف ہیں۔ Not against Hinduism Says Udhayanidhi

چنئی (تمل ناڈو): ڈی ایم کے کے لیڈرادھیاندھی اسٹالن نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ہندو مذہب کے خلاف نہیں ہیں لیکن ذات پات کی تفریق جیسے سناتن کے طریقوں سے اتفاق نہیں رکھتے۔ سناتن پریکٹس کی ایسی کسی مثال کے بارے میں پوچھے جانے پر، ادھیاندھی اسٹالن نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے واقعہ کا ذکر کیا، جنھیں پارلیمنٹ کے افتتاح میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ ادھیاندھی اسٹالن نے کہاکہ"محترم صدرجمہوریہ، دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کے افتتاح کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تھا، یہ حالیہ مثال ہے،" ان سے معافی مانگنے کے مطالبے کے بارے میں پوچھے جانے پر ادے ندھی نے اس مطالبے کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ ڈی ایم کے لیڈر اسٹالن سناتن دھرم کی محض مخالفت نہیں کی جانی چاہئے بلکہ ’’مٹانا‘‘ چاہئے والے اپنے بیان کو لے کر سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

مختلف لیڈروں کے حملوں سے بے خوف، تمل ناڈو کے یوتھ ویلفیئر اینڈ اسپورٹس ڈیولپمنٹ ( Youth Welfare and Sports Development ) کے وزیر ادے ندھی اسٹالن نے پیر کو کہا کہ وہ دوبارہ وہی بات دہرائیں گے کیونکہ انہوں نے تمام مذاہب کو شامل کیا ہے نہ کہ صرف ہندوؤں کو۔ انھوں نے کہا کہ "میں نے اس (سناتن دھرم) کے بارے میں ایک تقریب میں بات کی تھی۔ میں نے جو بھی کہا، میں وہی بات بار بار دہراؤں گا۔ میں نے تمام مذاہب کو شامل کیا نہ کہ صرف ہندوؤں کو۔ میں نے ذات پات کے فرق کی مذمت کی، بس اتنا ہی ہے۔"

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سناتن دھرم پر ادے ندھی کے ریمارک نے پورے ملک میں زبردست تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ بی جے پی کے کئی لیڈروں اور ہندو پجاریوں نے ان کے بیان کی سخت تنقید کی ہے۔ بی جے پی نے ایم کے اسٹالن کے بیٹے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ زعفرانی پارٹی کے رہنماؤں نے بھی ادھیاندھی کے تبصرہ کے لیے انڈیا بلاک کو مورد الزام ٹھہرایا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں ہونے والی حالیہ میٹنگ کے دوران اس طرح کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اے این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.