ETV Bharat / state

World Environment Day: عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بیداری و صفائی مہم

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 10:53 PM IST

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں سمیت جموں و کشمیر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ماحولیاتی تبدیلی اوراس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں لوگوں کو بیدارکرنے کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ ساتھ ہی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔ جدید دور میں آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے خاطر ہر برس پانچ جون کو عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔World Environment Day

عالمی یوم ماحولیات کے منانے کا اصل مقصد قدرتی ماحول کے تحفظ کے خاطر بیداری پیدا کرنا اور مختلف ماحولیاتی معاملات کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ ماحولیاتی نظام کی بگڑتی صورتحال اور اس کے نمایاں مضر اثرات کے بارے میں لوگوں کو با خبر کیا جائے Awareness , cleanliness drives۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت پولوشن کنٹرول کمیٹی اننت ناگ کی جانب سے اچھہ بل علاقہ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس کی صدارت پولوشن کنٹرول کمیٹی کے ڈسٹرکٹ افسر بشیر احمد وانی نے کی۔ بتادیں کہ مذکورہ پروگرام 7 جون تک جاری رہے گا۔'

ویڈیو
پولوشن کنٹرول کمیٹی کے زیر اہتمام اس بیداری پروگرام میں اسکولی بچوں، اساتذہ اور متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے شرکت کی۔ اسکولی بچوں نے دیگر شرکاء کے ساتھ مل کر اچھہ بل مغل باغ میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ وہیں اس سلسلہ میں ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، جس دوران محکمہ کے ملازمین اساتذہ اور اسکولی بچوں نے اچھہ بل گارڈن کے بیرونی مارکیٹ میں ریلی نکال کر صفائی کی اہمیت اور آلودگی کے منفی اثرات کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شرکاء نے ماحولیات کی بگڑتی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، لہذا حکومتوں، صعنت کاروں، اور سماج کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ماحول کو کثا فت سے پاک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وہیں پولوشن کنٹرول کمیٹی کے افسر بشیر احمد نے کہاکہ محکمہ، ماحول کو صاف و شفاف رکھنے اور پالتھین کے خلاف سنجیدگی سے کام کر رہا ہے اور محکمہ اس سلسلہ میں مزید اقدامات اٹھانے جا رہا ہے۔'

وہیں محکمہ سوشل فارسٹری بانڈی پورہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شادی پورہ سوناواری کے تعاون سے عالم یوم ماحولیات کے موقع پر ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں اسکولی طلباء، اساتذہ، سوشل فارسٹری کے ملازمین کے علاوہ علاقے کے سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

ویڈیو


عالمی یوم ماحولیات کی اہمیت کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری نارتھ کشمیر ڈاکٹر معراج الدین ملک نے یومِ ماحولیات کی اہمیت اور اس کو منانے کی ضرورت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی یومِ ماحولیات لوگوں کا دن ہے جو ہمارے ماحول کے لیے تشویش کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دن ماحولیاتی پائیداری اور ترقیاتی اہداف کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔


اس موقع پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری ارشِد احمد لالہ، رینجر آفیسر سوشل فارسٹری ڈاکٹر امتیاز علی خان کے علاوہ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول شادی پورہ نے ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کے طور طریقے پر خطاب کیا۔ اسکولی طلباء نے بھی اس موقع پر عالمی یوم ماحولیات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پروگرام کی دوسری نشست میں تمام شرکاء کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک ریلی نکالی گئی تاکہ عام لوگوں تک یوم ماحولیات کا پیغام پہنچایا جا سکے اور شادی پورہ پائین مارکیٹ میں صفائی مہم کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ لوگوں کو ماحولیاتی استحکام کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.