ETV Bharat / state

سری نگر سمیت کئی علاقوں میں سرد ترین موسم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 10:00 AM IST

Weather report of Jammu and Kashmir جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر سمیت جنوبی اور شمالی کشمیر کے کئی اضلاع میں گذشتہ رات سرد ترین رات محسوس کی گئی ہے۔

weather in Kashmir
weather in Kashmir

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کے بیشتر اضلاع میں آج بھی جہاں شبانہ درج حرارت صفر سے نیچے رہا۔ وہیں کئی علاقوں میں موسم کی سرد ترین رات محسوس کی گئی۔ جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر میں رات کا کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں گلمرگ میں منفی 6.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گڑھ علاقے میں منفی 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 6.9 ڈگری سیلسیس اور کوکرناگ میں منفی 3.1 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ وہیں جنوبی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 3.8 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ اسی طرح بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں منفی 4.1 ڈگری سیلسیس شبان درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کشمیر میں جہاں سب سے سرد ترین رات جنوبی کشمیر کے پہلگام میں محسوس کی گئی وہیں شوپیاں میں رات کا کم از کم درج حرارت منفی 6.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ صوبہ جموں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا تاہم بھدرواہ میں سب سے کم منفی 0.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، پہلگام سرد ترین جگہ

جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرمائی دار الحکومت جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ کٹرا کا 7.0 ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا 6.2 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 3.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدرواہ کے بعد اُدھمپور میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی۔ جب وہاں رات کا درجہ حرارت 2.6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہی مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 12.0 ڈگری درج کیا گیا۔ کارگل میں منفی 10.4 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 13.5 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.