ETV Bharat / state

Ravinder Raina On G20 Summit جی ٹوئنٹی اجلاس کشمیر میں نئے دور کا آغاز کرے گا، رویندر رینا

author img

By

Published : May 23, 2023, 7:27 PM IST

ravinder-raina
رویندر رینا

جی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ چین ،ترکیہ اور سعودی عرب کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر بڑے ممالک نے اس اجلاس میں شرکت کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔

جی ٹوئنٹی اجلاس کشمیر میں نئے دور کا آغاز کرے گا، رویندر رینا

سرینگر:شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں جی 20 کے سیاحتی شعبے سے متعلق ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس گزشتہ روز سے جاری ہے۔ اس سمٹ میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے۔اجلاس کا تعلق ٹورازم ہے ایسے میں اس میں دنیا کے طاقتور ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ تو یہ مندوبین کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سفیروں کا رول ادا کر سکتے ہیں ۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بی جے پی کے جموں وکشمیر کے صدر رویندر رینا سے بات چیت کی تو انہوں نے جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کشمیر میں منعقد ہونے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کشمیر میں پہلی مرتبہ اس طرح کا بین الاقوامی سمٹ منعقد ہونا پورے ملک خاص کر کشمیر کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔اس سے نہ صرف براہ راست سیاحتی شعبے بلکہ اس سے منسلک دیگر سیکٹرز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کیا کہ اس طرح کے بڑے ایونٹ سے بہتر تشہیر کے ساتھ ساتھ تجارت کے راستے بھی کھل بھی جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا چین ،ترکیہ اور سعودی عرب کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا تاہم دنیا کے دیگر بڑے ممالک کے اس اجلاس میں شرکت کا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیر نے جس انداز میں مندوبین کا والہانہ استقبال کیا اس کے لیے میں یہاں کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: LG on Foreign Tourists Advisories جی ٹوئنٹی سے بیرونی ممالک سیاحوں کی آمد ممکن، منوج سنہا

جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔سال 2022 میں کشمیر میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد دیکھنے کو ملی۔اگرچہ سال گزشتہ ایک کروڑ 88 ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے کشمیر کا رخ کیا وہیں رواں سال میں 2 کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع یے۔وابستہ افراد کہتے ہیں کہ اب جی 20 اجلاس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور امید یہ شعبہ نئی انچاؤں کو چھوئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.