ETV Bharat / state

'کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی'

author img

By

Published : Nov 25, 2019, 7:59 PM IST

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی وفد وادی گیا تھا۔

'کشمیریوں کے ساتھ زیادتی'

سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی سربراہی میں کشمیر جانے والے پانچ رکنی وفد کا دورہ آج اختتام پذیر ہوا۔

'کشمیریوں کے ساتھ زیادتی'

اس وفد کے رُکن و سابق ایئر مارشل کپل کاک نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

کپل کاک نے کہا کہ ' کشمیریوں کے ساتھ جو کیا گیا ہے، وہ ظلم ہے اور 370 کی منسوخی حکومت کی ایک بڑی نا سمجھی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اس فیصلے کو کشمیری عوام کے لیے کسی سطح پر صحیح نہیں سمجھتا، کشمیری عوام کی خاموشی یہ صاف طور پر بتا رہی ہے کہ وہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کوئی قدم تو نہیں اٹھائیں گے لیکن ان کے ساتھ یہ ایک بڑی نا انصافی ہے'۔

کشمیری عوام کے تحت جو باتیں میڈیا اور حکومت کے ذریعے لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہے، حقیقت کیا ہے وہ کشمیریوں کی خاموشی اور ان کی لاچاری کو دیکھ کر بخوبی سمجھی جا سکتی ہے۔

کپل کاک نے کہا کہ 'دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور اس عرضی کی شنوائی آئندہ ماہ 10 تاریخ کو ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے حق میں ضرور فیصلہ سنائے گا۔'

مزید پڑھیں: مہاراشٹر سیاسی بحران پر سپریم کورٹ کا فیصلہ کل

انہوں نے کہا کہ 'دہلی پہنچ کر کشمیر کی موجودہ صورتحال کے متعلق ایک رپورٹ تیار کر کے پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے اور انہیں پتہ چلے گا کہ حقیقت میں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.