ETV Bharat / state

SIA Completes One Year ایس آئی اے کا ایک برس مکمل، 450 مقدمات میں 292 کیسز حل

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 10:28 PM IST

Updated : Nov 1, 2022, 10:54 PM IST

ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے قیام کے پہلے برس جموں و کشمیر میں 450 عسکریت پسندی سے جڑے مقدمات درج کیے ہیں۔ ان مقدمات میں 292 کیسز کو قانوںی طور پر حل کیا گیا ہے۔SIA Completes One Year

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے قیام کے پہلے برس میں 450 عسکریت پسندی سے جڑے مقدمے درج کیے ہیں جن میں 292 مقدموں کو قانونی طور پر حل کیا گیا۔ایس آئی اے نے ایک برس مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر دلباغ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای آئی اے ایک سال میں فعال ایجنسی بن گئی ہے جس کے ذریعے سے عسکریت پسندی پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا۔SIA Completes One Year

state-investigation-agency-completes-one-year-out-of-450-cases-292-solved
ایس آئی اے کا ایک برس مکمل، 450 مقدمات میں 270 کیسز حل

واضح رہے کہ ایس آئی اے نے قیام کے بعد جموں کشمیر بالخصوص کشمیر میں عسکریت پسندی سے منسلک افراد، عسکریت پسندی کے مبینہ معاونین کے خلاف سخت شکنجہ کس کر ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ ایس آئی اے کا قیام گزشتہ برس آج کے ہی روز کیا گیا تھا۔SIA Raids In JK

محکمہ داخلہ کی ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایی اے پولیس کی مختلف ایجنسیوں کی ایک نوڈل ایجنسی ہوگی جس کی سربراہی سی آئی ڈی ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کریں گے اور ان کو اس ایجنسی کا ڈاریکٹر کہا جائے گا۔یہ نوڈل ایجنسی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ساتھ عسکریت پسندی کی متعلق مقدمات کی سرعت سے کارروائی کرنے کے لیے قیام کی گئی۔ایس آئی اے ازخود عسکری معاملات پر مقدمہ درج کرنے کی اہل ہے۔

مزید پڑھیں: SIA Raid In Sopore ایس آئی اے نے سوپور میں خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا

قابل ذکر ہے کہ ایس آئی اے میں جموں و کشمیر پولیس کے ہی افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے اور ان کو انتظامیہ 25 فیصد اضافہ سے تنخواہ ادا کرے گی۔ایس آئی اے کے ڈائریکٹر آر آر سوین نے اس تقریب پر بتایا کہ اس وقت جموں کشمیر عسکریت پسندی بہت کم ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

سوین نے کہا کہ جو لوگ عسکریت پسندی کے لیے نظریاتی، مالی یا اس کے متعلق ماحول بناتے ہیں اور اس کے نظام کی معاونت کرتے ہیں وہ عسکریت پسندوں سے بھی خطر ناک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے اور دیگر سیکورٹی نظام کو اس نظریے سے نمٹنے کی ضرورت ہے جو دراصل عسکریت پسندی کے پورے نظام کے لئے آپریٹنگ سافٹ ویئر کی طرح کام کرتا ہے ہے اور اس سے نمٹنا مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2022, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.