ETV Bharat / state

Fire Incidents in Kashmir آگ کی وارداتوں میں ایس پی ایس میوزم دفتر اور چنار کا درخت خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 4:19 PM IST

representational pic
علامتی تصویر

سرینگر کے لال منڈی علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایس پی ایس میوزم دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب چندہ پورہ ہارون میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چنار کا درخت خاکستر ہوا۔

سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے لال منڈی علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایس پی ایس میوزم دفتر کو نقصان پہنچا ہے۔چندہ پورہ ہارون میں آتشزدگی کی واردات میں چنار درخت خاکستر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق لال منڈی سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سنیچر دیر رات ایس پی ایس میوزم دفتر میں آگ کے شعلے بلند ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں میوزم دفتر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ عمارت کی باقی گیلریاں محفوظ ہیں۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:

بٹہ مالو میں آتشزدگی کی واردات میں چھ دکانیں اور ہوٹل خاکستر

دریں اثنا سرینگر کے مضافاتی علاقے چند پورہ ہارون میں درمیانی شب چنار کے درخت سے آگ ظاہر ہوئی۔پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے بعد ازاں آگ پر قابو پایا۔ بتادیں کہ آئے روز کشمیر میں آگ کی واردات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس آگ واردات کی اہم وجہ لاپروری بتائی جارہی ہے۔آگ کی ان واردات میں لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامن راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوتا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.