ETV Bharat / state

Fire In Batamaloo Sinagar بٹہ مالو میں آتشزدگی کی واردات میں چھ دکانیں اور ہوٹل خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 6:52 PM IST

سر ینگر کے بٹہ مالو علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں چھ دکانیں اور ایک خالی ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے بروقت کارروئی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

commercial-building-damaged-in-overnight-fire-mishap-in-batamaloo-srinagar
بٹہ مالو میں آتشزدگی کی واردات میں چھ دکانیں اور ہوٹل خاکستر

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سر ینگر کے بٹہ مالو علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں چھ دکانیں اور ایک خالی ہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ درمیانی شب بٹہ مالو میں واقع ایک کمرشل عمارت سے آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
ان کے مطابق انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں کمرشل عمارت جس میں چھ دکانیں اور ایک خالی ہوٹل شامل ہیں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ بارہ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سرینگر کے بربر شاہ علاقے میں آتشزدگی کی واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Fire Incidents In Kashmir پلوامہ میں اور میرگنڈ پٹن میں شبانہ آگ کی وارداتیں، دارلعلوم اور پولٹری فارم خاکستر

بتادیں کہ آئے روز کشمیر میں آگ کی واردات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس آگ واردات کی اہم وجہ لاپروری بتائی جارہی ہے۔آگ کی ان واردات میں لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامن راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.