ETV Bharat / state

Social Media Policy for Govt Employees گورنمنٹ ملازمین کے لیے سوشل میڈیا پالیسی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:49 PM IST

Social Media Policy for Govt Employees
Social Media Policy for Govt Employees

جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے رہنما خطوط وضع کیے ہیں۔

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں اور ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ ان ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔ جاری کیے گئے سرکیولر کے مطابق ملازمین، بالواسطہ، سوشل میڈیا پر کوئی ایسی معلومات شائع، پوسٹ یا جاری نہیں کریں گے جو خفیہ سمجھی جاتی ہوں یا جو عام پھیلانے کے لیے نہ ہوں، اور نہ ہی وہ کسی سرکاری دستاویز یا اس کا کوئی حصہ کسی کو نہیں بھیجیں گے، ملازم یا کوئی ایسا شخص جس کو وہ ایسی دستاویز یا معلومات فراہم کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

اس کے مزید کہا گیا ہے کہ ’’کوئی بھی سرکاری ملازم، کسی بھی پوسٹ، ٹویٹ یا دوسری صورت میں سوشل میڈیا پر حکومت کی طرف سے کی گئی کسی پالیسی یا اقدام پر بحث یا تنقید نہیں کرے گا اور نہ ہی وہ کسی بھی طریقے سے سوشل میڈیا پر ایسی کسی بحث یا تنقید میں حصہ لے گا۔‘‘ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی یا فرقہ وارانہ مواد کو پوسٹ، ٹویٹ یا شیئر نہیں کرے گا یا اس نوعیت کے پیجز، کمیونٹیز یا ٹویٹر ہینڈلز اور بلاگز کو سبسکرائب نہیں کرے گا۔ کوئی بھی سرکاری ملازم خود یا کسی ایسے شخص کے ذریعے جو اس کی دیکھ بھال کے لیے اس پر منحصر ہے، یا اس کی دیکھ بھال یا کنٹرول میں، سوشل میڈیا پر ایسی کوئی سرگرمی نہیں کرے گا جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر حکومت کے خلاف ہو۔‘‘

گورنمنٹ سرکیولر کے مطابق ’’سرکاری ملازم غلط فہمیوں کو دور کرنے، غلط بیانات کو درست کرنے اور اور فتنہ انگیز پروپیگنڈے کی تردید کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور ٹویٹس میں حکومت کی پالیسی کا دفاع اور عوام کے سامنے وضاحت کر سکتا ہے۔ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد یا ساتھی کارکنوں یا افراد کے بارے میں تبصرے یا پوسٹ نہیں کریں گے جو بے ہودہ، فحش، دھمکی آمیز، ڈرانے دھمکانے والے یا طرز عمل کے قوانین یا ملازمین کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین پر جموں وکشمیر انتظامیہ مزید سخت

سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ’’سوشل میڈیا پر اپنے کام کی جگہ سے متعلق شکایات کو ویڈیوز، پوسٹس، ٹویٹس یا بلاگز یا کسی اور شکل میں پوسٹ نہیں کرے گا، لیکن محکموں میں موجود شکایت کے ازالے کے پہلے سے قائم کردہ چینلز کی پیروی کر سکتا ہے۔ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نام نہاد تحائف اور مقابلہ جات میں حصہ نہیں لیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.