ETV Bharat / state

Snowfall Aftermath برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، فاروق عبداللہ

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 5:13 PM IST

Farooq Abdullah
Farooq Abdullah

این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ انہوں نے ایسے علاقوں کی بجلی کی مکمل سپلائی جنگی بنیادوں پر بحال کرنے کی اپیل کی جہاں بھاری برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔

سرینگر : نیشنل کانفرنس نے ڈویژنل انتظامیہ سے تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کی ہدایت کی ہے ۔

پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔

انہوں نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔

انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگی بنیادوں ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناہ، مژھل، ٹنگڈار، گریز، سنتھن، کپرن ، شوپیاں، پہلگام ، مروہ ، مڑون ،دھچن اور بانہال کے پہاڑی علاقوں کے علاوہ دیگر دور دراز علاقوں میں جنگی بنیادوں پر برف ہٹائی جائے، کیونکہ ان علاقوں میں قیام پذیر لوگوں کو آمدو رفت نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصی طور پر بیماروں لانے لیجانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبب بند

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ایسے علاقوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس میسر رکھی جائے جو وادی سے کٹ کر رہ گئے ہیں تاکہ ان علاقوں لوگ ایمرجنسی کی صورت میں اس سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت پر زور دیا کہ سونہ مرگ میں برفانی تودے کی زد میں آنے سے لقمہ اجل بنے مزدوروں کے لواحقین میں معقول اور مناسب ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall hits life in Kashmir پلوامہ میں برفباری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.