ETV Bharat / state

Srinagar Jammu Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبب بند

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 5:54 PM IST

Updated : Jan 13, 2023, 6:28 PM IST

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ Srinagar Jammu Highway Closed

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبسب بند

اننت ناگ: وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز موسم کی پہلی برف باری ہوئی، جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جاری ہے۔ اگرچہ تازہ برف سے کسانوں اور سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد نے راحت کی سانس لی ہے تاہم برف باری سے عام زندگی بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔

تازہ برف باری سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے،لیکن دوسری جانب اس برف باری سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس برف باری سے خشک موسم سے نجات حاصل ہوئی ہے اور باغبانی و زرعی شعبے کے لیے بھی یہ برفباری سود مند ثابت ہوگی، لیکن اس برف باری سے سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کافی متاثر ہوئی ہے۔ اننت ناگ ضلع کی متعدد سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل میں کافی دقیتیں پیش آئی ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبسب بند

مزید پڑھیں: Heavy Snowfall in Kashmir وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری جاری


ادھر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ نو گام- بانہال اور قاضی گنڈ سیکٹر میں ہو رہی برف باری کے باعث سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔ قاضی گنڈ سیکٹر میں سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔ اسی اثناء میں سیاحوں اور عام مسافروں کو راحت پہنچانے کی غرض سے مقامی لوگ سامنے آ رہے ہیں۔ قاضی گنڈ اسٹریچ میں رامکے کمپنی سے وابستہ مقامی مزدور برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

Last Updated :Jan 13, 2023, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.