ETV Bharat / state

Militant Attack In kashmir جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 3:48 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

کشمیر میں حالیہ حملوں اور سدھرا جموں میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد اتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے دونوں صوبوں میں ناکوں کا جال بچھایا ۔ اس دوران گاڑیوں سمیت راہگیروں کی تلاشی لی گئی ہے۔

سرینگر: جموں وکشمیر میں حالیہ عسکریت پسند حملوں کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بتادیں کہ کشمیر میں حالیہ حملوں اور سدھرا جموں میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد اتوار کے روز دونوں صوبوں میں ناکوں کا جال بچھایا گیا اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز شہر کے تمام علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگی ساز و سامان سے لیس سکیورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔وہیں کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیول لائنز اور پائین شہر میں اہم چوراہوں پر لگے ناکوں پر گاڑیوں، راہگیروں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جا رہا ہے اور ان کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عیدگاہ میں پولیس آفیسر پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:


دریں اثنا جموں سدھرا قومی شاہراہ پر سنیچر کی شام کو آئی ای ڈی کی برآمدگی کے بعد اہم شاہراوں پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز جموں سرینگر شاہراہ ، سدھرا جموں شاہراہ پر جگہ جگہ پر ناکے لگائے گئے جہاں پر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ جموں صوبے میں سکیورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.