ETV Bharat / state

Pay to be Linked with CPIS System کارپوریشنز کے ملازمین کو بھی پے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 11:51 AM IST

جموں و کشمیر میں سبھی کارپوریشنوں اور نیم خودمختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں سی پی آئی ایس ڈیٹا کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ Pvt Sector Employees Salaries to be linked with CPIS System

کارپوریشنز کے ملازمین کو بھی پے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت
کارپوریشنز کے ملازمین کو بھی پے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت

سرینگر: محکمۂ خزانہ نے تمام کارپشنز اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کو پے سسٹم کے ساتھ جوڑنے اور اسی کے ذریعے تنخواہیں واگزار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس تعلق سے ڈائریکٹر فائنانس، چیف اکاؤنٹس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ہدایات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔ JK CPIS System for Salary Disbursement

مزید پڑھیں: HRMS for JK Employees سرکاری ملازمین کیلئے ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم متعارف

اس حوالے سے جوائنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر کے مطابق جموں وکشمیر میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہ سی پی آئی ایس ڈیٹا سے منسلک ہے۔ ایسے میں نیم خودمختار اور کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں کو بھی اس کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے۔ Non govt Employees too to be Linked with CPIS System۔ اس تناظر میں تنخواہ واگزار کرنے اور تقسیم کرنے والے افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ کارپریشنز کے ملازمین کے ڈیٹا کو 30 نومبر 2022 کے آخر تک سی پی آئی ایس پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.