ETV Bharat / state

Anti Encroachment Drives On Hold سیاسی جماعتوں نے انہدامی کارروائی پر روک پر خیر مقدم کیا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 8:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ماه جنوری سے جاری سرکار و کاہچرائی زمین کی بازیابی مہم کو فی الحال کچھ وقفے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی ہدایت پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

سیاسی جماعتوں نے انہدامی کارروائی پر روک پر خیر مقدم کیا

سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکار و کاہچرائی زمین کی بازیابی مہم کو بند کرنے کے فیصلے پر مقامی سیاسی جماعتوں نے خیر مقدم کیا۔ سیاسی جماعتوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لوگوں کو راحت ملے گی کیونکہ لوگ اس مہم سے شدید تشویش میں مبتلا ہوئے تھے۔

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی ترجمانوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے وضح پالیسی بنانا ایک اچھا قدم ہے جس کے لیے ہم پہلے سے کہی رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سرکاری زمین کی بازیابی کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس میں غریبوں کے لیے نرمی دینی چاہیے ۔

جموں وکشمیر کے ایل جی انتظامیہ نے ماہ جنوری میں سرکاری زمین بازیابی مہم شروع کی تھی جس سے تقریباً دس لاکھ سے زائد سرکاری زمین و کاہچرائی کو بازیاب کیا اور اس سے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے جموں و کشمیر انتظامیہ چھوٹے زمینداروں کے تحفظ کے لیے پہلے ایک پالیسی وضح کرے گی اس لیے پالیسی وضح ہونے تک بازیابی و انہدامی مہم کو بند کیا گیا ہے۔

کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ بازیاب زمین کو لوگوں کے بہبود کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا جس میں تعلیمی ادارے، بس اڈے، کھیل کے میدان، ہسپتال وغیرہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Eviction Drive Put On Hold تجازوات کے خلاف بازیابی مہم کچھ وقفے کے لیے روک دی گئی

انتظامیہ کی کانب سے چلائیی جارہی اس انہدامی مہم سے جموں کشمیر میں ہاہاکار مچا تھی۔ کئی مقامات پر لوگوں نے احتجاج کیے۔ وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی اس کی سخت تنقید کی۔

وہیں بیشتر مقامات پر انتظامیہ نے بلڈوزروں کا استعمال کرکے کئی تعمیراتی ڈھانچے بشمول شاپنگ کمپلکس، دکانیں منہدم کیے تھے۔بلڈوزروں کے استعمال سے عوام میں کافی پریشانی تھی اور لوگ شدید تشویش سے دوچار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.