ETV Bharat / state

Eviction Drive Put On Hold تجازوات کے خلاف بازیابی مہم کچھ وقفے کے لیے روک دی گئی

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 5:37 PM IST

چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف بازیابی و انہدامی کارروائی کو فی الحال کچھ وقفے کے لیے روکنے کے لیے ہدایت دی ہے۔

Jammu and Kashmir's Eviction Drive Put On Hold
سرکار و کہچرائی زمین کی بازیابی مہم کچھ وقفے کے لیے بند

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں ماه جنوری سے جاری سرکار و کہچرائی زمین کی بازیابی مہم کو فی الحال کچھ وقفے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا کی ہدایت پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے، کیونکہ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی ہے کہ چھوٹے زمینداروں کے تحفظ کے لیے پہلے ایک پالسی وضح کی جائے گی اور پالسی وضح ہونے تک بازیابی و انہدامی مہم کو بند کیا جائے۔ ای ٹی وی بھارت نے کمشنر سیکرٹری محکمہ مال پیوش سنگلا سے جب اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی کوشش تو انہوں نے فون کا جواب نہیں دیا۔ سرکار بازیاب کیے گئے اس زمین کے لیے ایک الگ آئن لائن پوٹل قائم کرے گی جس میں اس زمین کے متعلق جانکاری ہوگی۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے اب تک اس مہم میں لاکھوں کنال سرکاری و کہچرائی زمین پر لوگوں کا قبضہ ہٹایا ہے اور اسکو کو بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ وہیں کئی تعمیراتی ڈھانچے بھی منہدم کیے گئے ہیں، جن میں جموں ضلع کے ملک مارکیٹ پر ایک موٹر سائیکل شو روم اور نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی ساگر کے گھر کے باہر تعمیرات قابل ذکر ہے۔ سرکار کی اس مہم پر متعدد مقامات پر احتجاج بھی ہوئے، جب کہ سیاسی جماعتوں نے اس پر سرکار کی شدید تنقید کی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی کشمیر میں چار لاکھ کنال سرکاری و کہچرائی زمین سے لوگوں کا قبضہ ہٹاکر اسکو اپنی تحویل میں لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مہم میں امیر و اثر رسوخ والے افراد سے زمین واپس لیا جا رہا ہے جنہوں نے کثیر تعداد میں زمین پر قبضہ کیا ہے۔ تاہم سرکاری اعداد شمار کے مطابق ابھی تک آٹھ سو کنال کے قریب زمین سے ان افراد کا قبضہ ہٹایا گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تعداد سرکار کے دعوے کے کتنا برعکس ہے۔
وادی کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری نے گزشتہ روز بتایا کہ بازیاب کیے گئے اس زمین کو عوام کے بہبود کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران کسی بھی غریب کا مکان یا دکان مسمار نہیں کیا گیا تاہم امیر لوگوں سے ہزاروں کنال زمین اب تک بازیاب کی گئی ہے۔ بتادیں انہدامی کارروائی سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت نے جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ سے بات چیت کی تو انہوں کہا کہ' انہدامی کارروائی سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ بی جے پی نے اس مسئلے پر لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف سکریٹری سے ملاقات کرکے انہیں جموں کشمیر کے عوام کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.