ETV Bharat / state

ڈوڈہ سڑک حادثہ، مودی، سنہا، محبوبہ کا تعزیتی پیغام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 3:35 PM IST

Updated : Nov 15, 2023, 4:17 PM IST

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی صبح پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں قریب تین درجن افراد ہلاک جبکہ 15دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ڈوڈہ سڑک حادثہ، مودی، سنہا، محبوبہ کا تعزیتی پیغام
ڈوڈہ سڑک حادثہ، مودی، سنہا، محبوبہ کا تعزیتی پیغام

سرینگر (نیوز ڈیسک) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی صبح پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت کئی سیاسی و سماجی لیڈران نے حادثہ میں ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہوئے مسافرین کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ ڈوڈہ کے عسر علاقے میں رونما ہوئے دلدوز سڑک حادثہ میں 36افراد ہلاک جبکہ 15شدید زخمی ہوئے۔

  • The bus accident in Doda, Jammu and Kashmir is distressing. My condolences to the families who have lost their near and dear ones. I pray that the injured recover at the earliest.

    An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. Rs.…

    — PMO India (@PMOIndia) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ڈوڈہ حادثہ پر وزیر اعظم کا بیان

وزیر اعظم نریندر مودی کے آفیشل ایکس ہینڈل PMO Indiaمیں وزیر اعظم نے لکھا: ’’ڈوڈہ بس حادثہ سے گہری تشویش (ہوئی)۔‘‘ ٹویٹ میں مودی نے فوت ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو وزیر اعظم فنڈ سے دو لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کی جلد بازیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈودہ سڑک حادثہ میں دو درجن سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

ڈوڈہ حادثہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا رد عمل

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بھی سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ڈوڈہ حادثہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوت ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایل جی سنہا نے زخمی ہوئے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کمشنر کو انہوں نے متاثرہ کنبوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

  • Extremely pained by the loss of lives in a tragic bus accident in Assar, Doda. My heartfelt condolences to bereaved families & wishing for a speedy recovery of those injured in the accident. Directed Div Com & Dist Admin to provide all necessary assistance to affected persons.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

محبوبہ مفتی نے کی انتظامیہ سے متاثرین کو امدد فراہم کرنے کی اپیل

ادھر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سرپرست اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ڈوڈہ سڑک حادثہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے اور متاثرین کو پوری امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

  • Expressing profound shock at the tragic accident in Doda. The recurring accidents in the region demand immediate attention. Earlier, a House Committee was constituted that had submitted its recommendations to minimise the accidents in the area.1/2

    — M Y Tarigami (@tarigami) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کمیونسٹ لیڈر تاریگامی کا اظہار افسوس

سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے بھی ڈوڈہ سڑک حادثہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ’’خطے میں پے در پے ہو رہے سڑک حادثات‘‘ پر حکام سے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

  • Deeply anguished to learn about the loss of precious lives due to a tragic bus accident at Doda, Jammu and Kashmir. The local administration is conducting the rescue operation in the gorge where the bus had the accident. My heartfelt condolences to the families of the deceased…

    — Amit Shah (@AmitShah) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مرکزی وزیر داخلہ کا اظہار رنج

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امیت شاہ نے ڈوڈہ ضلع کے عسر علاقے میں پیش آئے دلدوز سانحہ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ امیت شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں حادثہ میں فوت ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت ظاہر کی ہے۔

Last Updated :Nov 15, 2023, 4:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.