ETV Bharat / state

پشمینہ کے کاریگروں کا پاور لوم ملس کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 10:35 PM IST

Pashmina Hand made weavers
Pashmina Hand made weavers

احتجاج کے دوران پاور لومس ملس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجیوں کا الزام ہے کہ پاور لومس مل کی جانب سے پشمینہ تیار کیا جارہا ہے۔ جس سے پشمینہ کا وجود ختم ہو رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں پشمینہ ھینڈ میڈ ویورس یونیئن اور کاریگر یونین کشمیر کی جانب سے آج سرینگر کی پریس کالونی میں مشترکہ طور پر احتجاج کیا گیا۔

پشمینہ کے کاریگروں کا پاور لوم ملس کے خلاف احتجاج

احتجاج کے دوران پاور لومس ملس کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاجیوں کا الزام ہے کہ پاور لومس مل کی جانب سے پشمینہ تیار کیا جارہا ہے۔ جس سے پشمینہ کا وجود ختم ہو رہا ہے۔

وہیں پشمینہ ہینڈ میڈ یونیئن کے نائب صدر ہلال احمد نے بتایا 'گذشتہ کئی برسوں سے پشمینہ صعنت کاری سے ہم اپنا روزگار چلا رہے ہیں۔ ایسے میں پاور لومس کی جانب سے ہمارے روزگار کے ساتھ ساتھ پشمینہ کے وجود کو بھی ختم کیا جارہا ہے'۔

انہوں نے انتطامیہ سے اپیل کی کہ وہ پاور لومس ملس جو پشمینہ تیار کر رہی ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.