ETV Bharat / state

Panchayat Conference on JK Assembly Election 'انتخابات کے بجائے پی آر آئی ممبران کو با اختیار بنایا جائے'

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 3:26 PM IST

ایک ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے لیے سبھی سیاسی جماعتیں ایڑی چوڑی کا زور لگا رہی ہیں، جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نام کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ ’’اسمبلی انتخابات سے زیادہ پی آر آئی ممبران کو با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘

جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کی سرینگر میں پریس کانفرنس
جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کی سرینگر میں پریس کانفرنس

جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کی سرینگر میں پریس کانفرنس

سرینگر (جموں و کشمیر) : ’’جموں و کشمیر کے طول و ارض میں پنچایتی راج نمائندگان جموری نظام کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے بجائے پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنائے اور پی آر آئی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے چیئرمین انیل شرما نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سرینگر میں انیل شرما نے پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کی وکالت کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پنچ، سرپنچ صاحبان اور ڈی ڈی سی ممبران نے گاؤں گاؤں جاکر زمینی سطح پر عوام کی خدمت کرکے قابل فخر کام کارنامے انجام دیے ہیں۔ جو گزشتہ منتخب اسمبلی ممبران گزشتہ 70 برسوں کے دوران انجام نہ دے سکے۔‘‘ شرما نے مقامی سیاسی جماعتوں کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا: ’’ان مقامی اور موروثی سیاسی جماعتوں نے صرف اپنی جیب بھرنے کا کام کیا ہے جبکہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘

مزید پڑھیں: JK Assembly Elections اسمبلی انتخابات کو التوا رکھنے پر مقامی سیاسی جماعتوں ناراض

انیل شرما نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے پنچایتی اداروں کو مضبوط بنانے کی گزارش کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت کو چاہئے کہ پی آر آئی ممبران کو مزید با اختیار بنا کر انہیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا جائے۔‘‘ اسمبلی انتخابات کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے شرما نے کہا: ’’اس وقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی کوئی حاجت نہیں، اسمبلی الیکشن کو مزید دو سال تک ملتوی کیا جا سکتا۔ تاہم پی آر آئی ممبران کو مزید اختیارات دیکر انہیں عوامی خدمات کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے۔‘‘ انیل شرما کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر منظر عام پر آیا ہے جب یہاں کی سبھی سیاسی جماعتیں مرکزی حکومت، ای سی آئی سے فوراً سے پیشتر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.