ETV Bharat / state

lightning strikes Botanical Garden: آسمانی بجلی گرنے سے غیر مقامی افراد سمیت پانچ زخمی

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 7:47 PM IST

Updated : Jun 9, 2022, 8:06 PM IST

ایک سینئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "بوٹینیکل گارڈن میں دیودار کے درخت پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں چند غیر مقامی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔" lightning strikes Botanical Garden

آسمانی بجلی گرنے سے غیر مقامی افراد سمیت پانچ زخمی
آسمانی بجلی گرنے سے غیر مقامی افراد سمیت پانچ زخمی

سرینگر: جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے بوٹینیکل گارڈن میں جمعرات کی شام آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بوٹینکل گارڈن سری نگر میں بادل پھٹنے سے گجرات کے دو سیاحوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ lightning strikes Botanical Garden

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہرکو موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں بوٹینکل گارڈن کی سیر و تفریح پر آئے ہوئے سیاح بارش سے بچنے کی خاطر دیودار درخت کے نیچے بیٹھ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں کے اندرا ندر ہی دیودار درخت پر آسمانی بجلی گری جس کی وجہ سے پانچ افراد جن میں گجرات کے دو سیاح بھی شامل ہیں، جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

اُن کے مطابق جموں وکشمیر پولیس اور باغ میں موجود دوسرے سیاحوں نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ دو سیاحوں کی شناخت 30 سالہ ندی راوت اور سمیر ساکنان گجرات کے طور پر ہوئی ہے جب کہ باقی تین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ واضح رہے کہ امثال اپریل مہینے کی 6 تاریخ کو اسی باغ کے باہر ایک سلنڈر بلاسٹ میں ایک ٹیمپو ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ Non-locals among five injured

یہ بھی پڑھیں :

Lightning kills More Than 250 Sheep: کوکرناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے 250 سے زائد بھیڑ ہلاک

Last Updated :Jun 9, 2022, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.