ETV Bharat / state

Weather Update Kashmir آنے والے دنوں میں کسی بڑی برفباری کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 7:37 PM IST

وادی کشمیر میں برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوا۔ وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی۔ برفباری ہونے سے وادی کشمیر کا ملک سے ہوائی و زمینی رابطے منقطع ہو گیا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے کے دوران برف باری کا سلسلہ رک جائے گا ۔

Etv Bharat
Etv Bharat

آنے والے دنوں میں کسی بڑی برفباری کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

سرینگر:سرینگر سمیت وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر آج صبح سے ہی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ہےجو دیر تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں کسی بڑی برفباری کے امکان کو مسترد کیا۔


محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میدانی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے تھمنے کے امکانات ہیں، جبکہ بالائی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے کے دوران یہ برف باری کا سلسلہ رک جائے گا ۔انہوں نے کہا کہہ 14 سے 18 جنوری تک موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم 19 سے 20 جنوری تک ایک مرتبہ پھر سے بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

مختار احمد نے کہا کہ گلمرگ میں جمعہ کی صبح ساڑے 8 بجے تک 6 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ،کپوارہ میں 5 سینٹی میٹرجبکہ قاضی گنڈ میں 3 اور پہلگام میں 3.5 سینٹی میٹر برف باری درج کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے بیشتر حصوں میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ گرمائی راجدھانی میں ایک انچ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے جبکہ دوردراز اور بالائی علاقوں میں دو سے چار فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔

وادی کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ کو جمعے کی صبح ہی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جبکہ سرینگر کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آواجاہی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Snowfall Bring Relief To Farmers برفباری سے کسانوں نے راحت کی سانس لی

شدید برف باری کی وجہ سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ کے علاوہ وادی کے درجنوں علاقوں کو ضلع صدر مقامات سے جوڑنے والی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خطہ لداخ کو وادی سے جوڑنے والی سری نگر لیہہ قومی شاہراہ اور وادی کو جموں کے پیرپنچال سے جوڑنے والی مشہور مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت پچھلے ایک ہفتے سے بند ہے کیونکہ دونوں شاہرائیں بھاری مقدار میں برف جمع ہونے کے بعد بند کردی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبب بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.