ETV Bharat / state

Tourist Flow Tulip Garden: ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 12:42 PM IST

سرینگر کے مضافات میں واقع باغ گل لالہ ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مقامی، غیر مقامی سیاح ٹیولپ گارڈن کے پر کیف مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ Kashmir Tourism

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی
ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

ایک ہفتے میں قریب ایک لاکھ سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی

سرینگر (جموں و کشمیر): زبرون پہاڑی کے دامن میں واقع ایشیا کا سب سے بڑے باغ گلہ لالہ (Tulip Garden) ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ کی سیر کی جن میں 60 فیصد سیاح غیر مقامی تھے۔ گذشتہ سال بھی ایک مہینے کے دوران تقریبا 3 لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ گلہ لالہ کے پر کیف نظاروں کا لطف اٹھایا۔

محکمہ پھولبانی کے مطابق 19 مارچ کو باغ سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا اور ماضی کی طرح ہی امسال بھی باغ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ باغ میں امسال 4 نئے اقسام کے ٹیولپ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جنہیں ہالینڈ سے بر آمد کیا گیا ہے۔ ان نئے اقسام میں کنیا، سویٹ ہارٹ، ہیملٹن اور کرسم ڈریم کے نام قابل ذکر ہیں۔

30 ہیکٹر اراضی سے زیادہ رقبے پر پھیلے ٹیولپ گارڈن میں 3 سو سے زیادہ باغبانوں نے پھولوں کو لگانے کا کام انجام دیا ہے۔200 کنال اراضی پر ٹیولپ بیڈ بنائے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ اراضی پر پارکیں بنائی گئی ہیں۔ 6سو کنال اراضی پر محیط باغ گلہ لالہ میں 64اقسام کے 15لاکھ سے زائد خوبصورت گل لالہ اس وقت اپنا حسن بکھیرے ہوئے ہر ایک آنے والے کو معطر کر رہے ہیں۔ دراصل در آمد کئے گئے ان ٹیولپ پودوں کو لگانے کا کام موسم سرما میں ہی شروع کیا جاتا ہے اور پھر موافق ماحول کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں باغ میں ٹولپ کے رنگ برنگے پھول اپنے جوبن پر نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Srinagar Tulip Garden انیس مارچ سے کھل رہے ٹیولپ گارڈن کے پھول سیاحوں کے استقبال کیلئے تیار

باغ گلہ لالہ فلم سازوں کے لیے بھی پر کشش جگہ بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے سراج باغ سے مشہور اندراگاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے عوام کے نام وقف کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.