ETV Bharat / state

Mirwaiz Umar Farooq Released 'میرواعظ کی رہائی ہمارے لیے عید سے کم نہیں'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 7:40 PM IST

mirwaiz-umar-farooq-released-release-of-mirwaiz-is-no-less-than-eid-for-us
میرواعظ کی رہائی ہمارے لیے عید سے کم نہیں

تاریخی جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ کی آمد کے دوران لوگوں نے اسلام اور میرواعظ کے حق میں نعرے بلند کئے۔ لوگوں کے مطابق وہ اپنے پیشوا اور مذہبی رہنما کی ایک جھلک پانے کے لیے چاربرس سے ترس رہے تھے۔

میرواعظ کی رہائی ہمارے لیے عید سے کم نہیں

سرینگر:طویل عرصے کے بعد میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے پہلی مرتبہ تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کو خطبہ دیا۔دوپہر 12 بجے وہ اپنے گھر سے سیدھے جامع مسجد پہنچے جہاں لوگ صبح 10 بجے سے ہی میر واعظ کے آنے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
ایسے میں نہ صرف بچے،جوان بلکہ بزرگ بھی میر واعظ کی جھلک پانے کے لیے کھڑا تھے۔اس دوران جب میر واعظ جامع مسجد پہنچے، تو انہیں لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران محمد عمر فاروق کافی جذباتی بھی ہوئے۔میر واعظ کی رہائی کی خبر سنتے ہی نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی غرض سے جامع کا رخ کیا۔ایسے میں جامع مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے میر واعظ کے ساتھ آج نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقعے پر لوگوں نے اسلام اور میرواعظ کے حق میں نعرے بلند کئے اور بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرواعظ کی رہائی ہمارے لیے عید سے کم نہیں ہے، کیونکہ طویل عرصے سے محمد عمر فاروق کی نظر بندی ہمارے لیے بے حد تکلیف دہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیشوا اور مذہبی رہنما کی ایک جھلک پانے کے لیے چار برس سے ترس رہے تھے۔

مزید پڑھیں:


لوگوں نے حکومت کے اس اقدام کی سراہانا کرتے ہوئے کہا معاشرے کو میر واعظ جیسے مذہبی رہنمائی کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ ان کی نصیحت اور واعظ وتبلیغ اپنا ایک اثر رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بنا کسی رکاوٹ یا پابندی کے میرواعظ کو اپنی ملی اور مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
واضح رہے 5 اگست 2019 سے جموں وکشمیر انتظامیہ نے میرواعظ محمد عمر فاروق کو گھر میں نظر بند رکھا تھے ۔وہیں ان برسوں کے دوران تاریخی جامع مسجد نمازیوں کے لیے متعدد بار بند بھی رکھی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.