ETV Bharat / state

میر واعظ عمر فاروق پھر سے جمعہ کا خطبہ نہ دے پائے

author img

By

Published : Mar 5, 2021, 2:28 PM IST

Updated : Mar 5, 2021, 3:17 PM IST

اس سے قبل حریت کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر میر واعظ عمر فاروق کو واقعتاً رہا کر دیا گیا ہے تو 82 ہفتوں کے بعد سری نگر کی جامع مسجد میں وہ خطبہ دیں گے۔ مگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔

میر واعظ عمر فاروق پھر سے جمعہ کا خطبہ نہ دے پائے
میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق

سینیئر علیٰحدگی پسند رہنما میرواعظ عمر فاروق آج بھی جمعہ کا خطبہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نہیں دے پائے۔ انہیں پھر سے خطبہ دینے سے روک دیا گیا۔

میرواعظ کے قریبی لوگوں نے گزشتہ روز امید ظاہر کی تھی کہ نظر بندی ہٹائے جانے کے بعد وہ تقریبا 82 ہفتوں کے بعد جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دے پائیں گے۔

جمعہ کی صبح کل جماعتی حریت کانفرنس (م) جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے میر واعظ کو جمعہ کے خطبے دینے کی اجازت نہیں دی اور وہ ابھی بھی زیر حراست ہیں۔

میر واعظ عمر فاروق پھر سے جمعہ کا خطبہ نہ دے پائے
وہیں، جامع مسجد میں آئے نمازیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں امید تھی کہ آج انہیں میر واعظ کی تقریر سننے کو ملے گی، مگر انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔



دریں اثنا میرواعظ کی آمد کے لیے جامع مسجد کے گردونواح میں پوسٹر بینر اور دیگر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

وہیں، پولیس نے بھی نگین علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر اور جامع مسجد کے باہر اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے۔

Last Updated :Mar 5, 2021, 3:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.