ETV Bharat / state

ایل جی نے جموں و کشمیر بینک کو 250 کروڑ روپے کا چیک دیا

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 9:09 PM IST

Updated : Feb 10, 2021, 9:30 PM IST

جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا
جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شرح سود میں 5 فیصد رعایت کی دوسری قسط کے تحت جموں کشمیر بینک کو 250 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اقتصادی پیکیج کے تحت جموں و کشمیر کے تجارتی شعبے کی امداد کے لیے شرح سود میں 5 فیصد رعایت کی، دوسری قسط کے لیے 250 کروڑ روپے کا ایک چیک جموں کشمیر بینک کو پیش کیا۔

جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا

اس موقع پر منوج سنہا نے کہا کہ 'شرح سود میں رعایت سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ چھوٹے اور بڑے تاجر اور تجارتی ادارے مستفید ہوئے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ جب بھی مطالبہ کیا جائے گا حکومت شرح سود میں رعایت کی رقم واگذار کرتی رہے گی۔

حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات لانے کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج اور 'مائی ٹاؤن مائی پرائڈ' پروگرامز کے تحت نشاندہی کئے گئے 16 ہزار 800 نوجوانوں کی مالی امداد کے لیے 264 کروڑ روپے کی رقم واگذار کی گئی ہے۔

منوج سنہا نے مزید کہا کہ 'دُنیا بھر کے سرمایہ کار جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ لینڈ بینک اور دیگر دستیاب مواقع سے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری کے لیے جموں و کشمیر کو ایک موزوں منزل تصور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 28 ہزار 400 کروڑ روپے کی نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم سے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 'صحت شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے معروف سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کوششیں کی جا رہی ہیں۔'

اس موقع پر فائنانشل کمشنر (خزانہ)، جموں کشمیر بینک کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Last Updated :Feb 10, 2021, 9:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.