ETV Bharat / state

Detention Of Mirwaiz میر واعظ محمدعمر فاروق کی طویل نظری بندی ختم کی جائے، انجمن اوقاف

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 6:21 PM IST

long-imprisonment-of-mirwaiz-muhammad-umar-farooq-should-end-anjuman-awqaf
میر واعظ محمدعمر فاروق کی طویل نظری بندی ختم کی جائے، انجمن اوقاف

علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اس امر پر پھر سخت افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے کہ سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب کی حکام کی جانب سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظربندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq
بیان میں کہا گیا کہ ربیع الاول کے متبرک مہینے اور ولادت با سعادت آنحضرت ﷺ کے آخری جمعتہ المبارک میں بھی میرواعظ کشمیر کو مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ جیسے اہم فریضہ اور منصبی ذمہ داریاں ادا کرنے پر قدغنیں نہ صرف حد درجہ فکر و تشویش کا باعث ہے بلکہ یہ عمل حقوق البشر کی صریح خلاف ورزی بھی ہے ۔

انجمن نے کہا کہ گزشتہ سوا تین برسوں سے میرواعظ کشمیر کی نظر بندی سے نہ صرف مسلمانان کشمیر کے مذہبی جذبات بری طرح چھلنی ہو رہے ہیں بلکہ اس آمرانہ طرز عمل سے مرکزی جامع مسجد کے صدہاسالہ منبر و محراب قال اللہ وقال الرسول ﷺاور رشدو ہدایت کی عوام الناس میں دعوت و تبلیغ سے خاموش ہے جسے ایک المیہ اور لمحہ فکریہ سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے اور اس طرز عمل کے سبب کشمیری عوام میں ایک اضطراب اور بے چینی کا ماحول پایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں: Jama Masjid Srinagar Khateeb on Administration 'میر واعظ کے حوالے سے انتظامیہ نے جھوٹ پھیلایا'
انجمن نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا کہ حکام کی جانب سے میرواعظ کی نظر بندی اور ان پر قدغنوں کو ختم کیا جائیگا تاکہ موصوف عوام اور سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔

علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.