ETV Bharat / state

Jammu Srinagar National Highway Restored: جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 6:30 PM IST

مہاڑ میں مٹی کے تودے گرنے سے جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔ تاہم بعد دوپہر کو قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا National Highway Restored for One Way Traffic اور درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

جموں سرینگر قومی شاہراہ Jammu Srinagar National Highway پانچویں روز بھی ٹریفک کی نقل وحرکت کیلئے جزوی طور سے بند رہا۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

ضلع رامبن کے پنٹھیال میں گزشتہ شام بھی تودےگرنے سے شاہراہ بند رہی، وہیں آج صبح مہاڑ میں مٹی کے تودے گرنے سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔تاہم بعد دوپہر کو شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا National Highway Restored for One Way Traffic اور درماندہ گاڑیوں کو اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔

شاہراہ پر آج سرینگر سے جموں کی جانب ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔ شاہراہ پر بڑی تعداد میں مسافر گاڑیاں گزشتہ پانچ دنوں سے درماندہ رہنے سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹریفک انٹطامیہ نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ شاہراہ کی صورتحال اور ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر پلان کریں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.