ETV Bharat / city

Heavy Snowfall Disrupts Normal Life In Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد کے حالات پر ایک نظر

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں تک شدید برفباری ہوئی۔ برفباری کے سبب قومی شاہ راہیںNational Highway Closed Due to Heavy Snowfall، اندرون و بیرون کی سڑکیں بند پڑی ہیں، جب کہ ضلعی انتظامیہ برف ہٹانے اور سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی Administration is Constantly Working to Remove Snow and Restore Roads ہے۔ جموں و کشمیر کے متعدد پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو حکام کے سامنے لانے میں ای ٹی وی بھارت جموں و کشمیر کے نمائندوں نے بڑی پہل کی ہے۔

Heavy Snowfall Disrupts Normal Life In Kashmir Valley
جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد کے حالات پر ایک نظر
author img

By

Published : Jan 10, 2022, 7:26 PM IST

وادیٔ کشمیر کو قدرت نے بے پناہ حسن سے نوازا ہے Kashmir, a Land of Unimaginable Beauty، یہاں کی سرسبزی و شادابی لوگوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے، ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار وادیٔ کشمیر کی بے پناہ حسین وادیوں، وہاں کے سیاحتی مقامات اور برف کے سفید چادر سے ڈھکے دور دور تک پھیلے پہاڑوں کو قریب سے دیکھے، یقیناً اس وادی کی سرسبزی و شادابی کی ایک بڑی وجہ یہاں موسم سرما کے دوران بڑے پیمانے پر برفباری کا ہونا بھی ہے، جو یہاں کے حسین نظاروں میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد کے حالات پر ایک نظر

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں تک شدید برفباری Heavy snowfall in Jammu and Kashmir ہوئی۔ برفباری کے سبب قومی شاہ راہیں، اندرون و بیرون کی سڑکیں بند پڑی ہیں، جب کہ ضلعی انتظامیہ برف ہٹانے اور سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں بعض علاقے پہاڑیوں پر آباد ہیں تو بعض نشیبی علاقے ہیں، اکثرو بیشتر پہاڑی علاقوں میں رہنے والے ان برفباری کے ایام میں باقی دنیا سے بالکل کٹ جاتے ہیں، جب کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

جموں و کشمیر کے متعدد پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو حکام کے سامنے لانے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندوں نے بڑی پہل کی ہے۔

جن جن علاقوں میں برفباری ہوئی ہے وہاں سے برف ہٹانے کے لیے مشینیں لگائی گئی ہیں اور برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے، جب کہ بعض افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کے کام میں سستی برتی جاتی ہے، جس کے سبب مقامی لوگ ضلع انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔

پہاڑی علاقوں میں سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے یا تاخیر کے سبب ان علاقوں کے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر مریضوں کو ہسپتال پہنچانا ایک بڑا مشکل کام ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے میں ان علاقوں میں رابطہ سڑکوں کے منقطع ہونے سے ان علاقے میں ایمبولینس کی سہولت مریضوں کو نہیں ملتی ہے جس کی وجہ سے انہیں چارپائیوں پر ہسپتال پہنچانا پڑتا ہے۔

برفباری کے سبب سڑکوں و گلیوں کا بند ہونا تو عام سی بات ہے۔ ساتھ ہی ان علاقوں پر بجلی کا نظام بھی پوری طرح ٹھپ ہوکر رہ جاتا ہے۔

اس تعلق سے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے قصبہ و دیہات کا دورہ ان دنوں بڑے پیمانے پر عوامی نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔ تاکہ وہاں کے حالات سے واقف ہوکر ان علاقوں کے درپیش مسائل کا ازالہ کریں۔

برفباری کے ایام میں جہاں راستے مسدود ہوجاتے ہیں، بجلی کا ترسیلی نظام ٹھپ ہو جاتا ہے، گھر تباہ ہوجاتے ہیں وہیں پینے کے پانی کے لیے بھی لوگوں کافی مشقت کا سامنا رہتا ہے، کیونکہ درجۂ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے پانی پائپوں میں ہی جم جاتا ہے اور لوگوں کو پینے کے پانی کا انتظام برف کو پگھلا کر کرنا پڑتا ہے۔ برفباری کے ایام میں پہاڑی علاقے کے لوگوں کو اشیاء خوردنی لانے میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ برفباری کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے ان اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

اگرچہ انتظامیہ پہاڑی علاقوں میں راشن پہنچانے کا کام پہلے ہی کرتی ہے، تاہم کئی ایسے بھی علاقے ہیں جہاں لوگ راشن لانے کے لیے کافی مسافت طے کرتے ہیں۔ شدید برفباری کے سبب انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو آگاہ بھی کیا جاتا ہے کہ بنا ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ بعض اوقات شدید برفباری کے سبب بیشتر اوقات لوگ پھنس جاتے ہیں جہاں کئی دنوں تک انہیں بھوکے پیاسے رہنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات تو لوگوں کی جانیں بھی چلی جاتی ہیں۔

اگرچہ ان دنوں کشمیر میں سیاحوں کی کافی تعداد ہے اور برفباری کی پرکشش تصاویر اور ویڈیوز اپنے کیمروں میں قید کر رہے ہیں، لیکن برفباری کے دوران کشمیر کے لوگوں کے لیے مشکلات و دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔ جو کہ کشمیر کے لوگوں کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بھی بنتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.