ETV Bharat / state

Land Lease Laws in Kashmir کشمیر میں ہوٹل مالکان نئے لینڈ لیز قوانین سے پریشان

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 9:41 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 9 دسمبر کو لینڈ لیز قوانین میں ترمیم کرکے لیز سے متعلق نئے شرائط و قوانین لاگو کیے ہیں جس سے ہزاروں ہوٹل مالکان اور تاجروں کو زمین و جائیداد خالی کرنی پڑے گی۔ ان نئے قوانین سے ہزاروں تاجر، ہوٹل مالکان کو ان اراضی سے نکالا جائے گا جن کی لیز میں توسیع نہیں ہوگی۔ New Land Lease laws in Kashmir

Land Lease laws in Kashmir
Land Lease laws in Kashmir

سری نگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے 9 دسمبر کو لینڈ لیز قوانین میں ترمیم کرکے لیز کے متعلق نئے شرائط و قوانین نافذ کیے ہیں جس سے ہزاروں ہوٹل مالکان اور تاجروں کو زمین و جائداد خالی کرنی پڑے گی۔ ان نئے قوانین سے ہزاروں تاجر، ہوٹل مالکان کو اس اراضی سے نکالا جائے گا کیونکہ ان کی لیز میں توسیع نہیں ہوگی۔ لینڈ گرانٹ قوانین 2022 جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے کہا کہ جن افراد کی لیز ختم ہوئی ہے وہ اس راضی کو واپس انتظامیہ کے حوالے کریں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو ان کو اس اراضی سے نکال دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن افراد نے رہائش کے لیے لیز لیا ہے ان پر یہ احکامات نافذ نہیں ہوں گے اور ضابطوں کے تحت ان کی لیز ختم نہیں ہوگی۔ ان لینڈ گرانٹ (Land Grant Rules) رولز کے مطابق لیز پر لی گئی اراضی کو صنعت، سیاحت، کھیل کود، تعلیم وغیرہ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ Hoteliers Worried over New Land Lease Laws

کشمیر میں ہوٹل مالکان نئے لینڈ لیز قوانین سے پریشان

یہ بھی پڑھیں:

رولز کے مطابق اس اراضی کو جنگ میں بیوہ ہوئیں خواتین کی رہائش گاہ، مہاجر مزدوروں کی رہائش گاہ، سابق سکیورٹی اہلکار کی رہائش گاہ، شہیدوں کے لواحقین کی رہائش گاہ تعمیر کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جموں وکشمیر میں سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ، تجارتی مرکز لال چوک، بٹہ مالو، بلواڈ، جموں ضلع کے اہم بازاروں میں تاجروں نے سنہ 1978 میں سرکاری اراضی و نزول زمین کو چالیس برس کے لیے لیز پر لیا تھا جس کی 90 برسوں تک توسیع کی جائی گی۔ تاہم ان افراد کو اس زمین کے مالکانہ حقوق نہیں مل سکتے ہیں۔ اب نئے قوانین سے ہزاروں تاجر، ہوٹل مالکان کو اس اراضی سے نکالا جائے گا کیونکہ ان کی لیز میں توسیع نہیں ہوگی۔ New Land Lease laws in Kashmir

وہیں گلمرگ میں سنہ 2018 سے لیز ختم ہو چکی ہے جس کی توسیع کے متعلق وادی کے سرگردہ ہوٹل مالکان امسال اگست میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملے تھے۔ اس ملاقات کی ثالثی بی جے پی لیڈر درخشاں اندرابی نے کی تھی۔ اس ملاقات میں سرکردہ ہوٹل مالک مشتاق چایہ، ہیٹرک ہوٹل گروپ کے مالک شوکت چودھری، تاجر عاشق حسین وغیرہ شامل تھے۔ ملاقات کے بعد ان ہوٹل مالکان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے ان کو یقین دہانی کی کہ گلمرگ میں لیز کی توسیع کی جائی گی۔ وادی کے سرکردہ ہوٹل مالک مشتاق چایہ کے مطابق ایل جی منوج سنہا نے بھی ان کو متعدد مرتبہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی لیز میں توسیع کی جائے گی۔ تاہم اب نئے قوانین سے یہ مالکان و تاجر کافی پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اگرچہ ایل جی منوج سنہا نے قوانین میں ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین رجعت پسند تھے اور ان کی تبدیلی سے لوگوں کو آسانی ہوگی تاہم سابق وزراء اعلٰی محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی سے غیر مقامی افراد کو جموں وکشمیر میں بسانے کے لیے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.