ETV Bharat / state

گیارہویں جماعت کےتمام طلباء کو پروموشن دینے کا بورڈ کا فیصلہ

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:36 AM IST

گیارہویں جماعت کےتمام طلباء کو پروموشن دینے کا بورڈ کا فیصلہ
گیارہویں جماعت کےتمام طلباء کو پروموشن دینے کا بورڈ کا فیصلہ

نوٹیفیکشن میں کہا گیاہے کہ طلباء کا تعلیمی سال بچانے اور کرونا کی موجودہ صورتحال کے بیچ گیارہویں جماعت کو گزشتہ برس کے نتائج کے بنیاد پر پروموشن دے کر بارہویں جماعت میں ترقی دی جارہی ہے۔

جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کے روز گیارہویں جماعت کے تمام پرائیوٹ اور ر یگولر طلباء کو پروموشن دے کر اگلی جماعت یعنی بارہویں میں ترقی دینا کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کشمیر اور جموں ڈیثرن کے سرمائی زونز میں لیے جانے والے سالانہ امتحانات میں کم وقت رہنے کی وجہ سے لیا گیا یے۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیاہے کہ طلباء کا تعلیمی سال بچانے اور کرونا کی موجودہ صورتحال کے بیچ گیارہویں جماعت کو گزشتہ برس کے نتائج کے بنیاد پر پروموشن دے کر بارہویں جماعت میں ترقی دی جارہی ہے۔وہیں جن طلباء نے مضمون کی تبدیلی یا اضافی مضمون سے متعلق درخواست دی ہے انہیں بھی مزکورہ مضامین میں پاس تصور کیا جائے گا۔

ادھر جموں اور کشمیر کے سرمائی زونز میں بارہویں جماعت کے طلباء کے لیے سالانہ امتحانات باقاعدہ طور منعقد کئے جارہے ہیں ۔تاہم امتحان میں ان ہی طلباء کو شرکت کی اجازت ہوگی جن کے تعلیمی سال 2020_21 میں 66 فیصد آن لائن یا آف لائن کلاسز میں حاضری ہو۔



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.