ETV Bharat / state

سرینگر میں آئی جی پی کشمیر کی صدارت میں سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 9:41 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

Security Meeting in Kashmir آئی جی کشمیر نے یو اے پی اے کے تحت آنے والے کیسوں کی جانچ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی، ساتھ ہی تمام افسروں کو کشمیر صوبے میں قیام امن کو برقرار رکھنے کی خاطر آپسی تال میل پر زور دیا گیا ہے۔

سرینگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیر وی کے بردی نے جمعے کے روز ضلع پولیس دفتر سرینگر میں ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس دوران افسروں پر کشمیر صوبے میں قیام امن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔


آئی جی کشمیر نے یو اے پی اے کے تحت آنے والے کیسوں کی جانچ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں سکیورٹی منظر نامے کے مزید استحکام کو یقینی بنانے کے لئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے یہاں ضلع پولیس دفتر سرینگر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔


انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سکیورٹی منظر نامے کے حوالے مختلف امور زیر بحث آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ موصوف آئی جی پی نے درپیش موجودہ سکیورٹی خطرات وچیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔
آئی جی کشمیر کو میٹنگ کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔


انسپکٹر جنرل آف پولیس نے میٹنگ کے دوران مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں پر امن ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر آپسی تال میل ناگزیر ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت آنے والے کیسوں کی جانچ کے معیار کو بہتر بنائے۔انہوں نے یو اے پی اے مقدمات کے سلسلے میں سزا کی شرح کو یقینی بنانے کے لئے جانچ کے معیار اور تکنیک کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔


انہوں نے یو اے پی اے کے مقدمات کے مطلوبہ عمل کی پیروی کے لیے نوڈل افسران کو نامزد کرنے کی ہدایت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مقدمات کو مقررہ مدت کے اندراندر عدالتی تعین کے لیے پیش کیا جائے۔ پولیس بیان کے مطابق وی کے بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سکیورٹی واقعے سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ 'آئی جی پی نے مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا'۔


انہوں نے کہا کہ موصوف آئی جی پی نے سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات بنانے پر زور دیا'۔بیان کے مطابق انہوں نے انٹلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:


اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈی آئی جی بی ایس ایف مکھرجی، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ایڈمن دنیش کمار، ڈی آئی جی سی آر پی ایف آپریشنز پی کے مہرا، انٹیلی بیورو سری نگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکھلیش چندری، ڈی آئی جی ایس ایس بی امتیاز اسماعیل پرے، ڈی آئی جی آئی آر عبدالقیوم ، ڈی آئی جی سی آئی ڈی، الطاف احمد خان، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رائیس بٹ، ڈی آئی جی این کے آر وویک گھپتا، ایس ایس پی سری نگر آشیش کمار مشرا، ایس ایس پی پی سی آر شوکت حسین شاہ، لیٹیننٹ کرنل پی کے ساتھ اور سبھی اضلاع کے ایس ایس پی نے شرکت کی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.