ETV Bharat / state

Installation of Smart Electric Meters حبہ کدل سرینگر میں اسمارٹ میٹرس کے خلاف خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 9:23 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں بدھ کے روز خواتین نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیے۔احتجاجی مظاہرین نے پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی جس کے بعد علاقے میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے عمل کو روک دیا گیا۔

حبہ کدل سرینگر میں اسمارٹ میٹرس کے خلاف خواتین کا احتجاج

سرینگر: پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں لوگوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کیے۔تفصیلات کے مطابق شہر سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بدھ کے روز سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اُن کے مطابق راشن گھاٹوں پر پانچ کلو چاول اور اب اسمارٹ میٹر کی تنصیب سے لوگ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ۔


انہوں نے مزید بتایا کہ سرکار کی جانب سے اُنہیں کوئی راحت نہیں دی جارہی ۔اس دوران ایک احتجاجی خواتین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری لوگ خاص کر شہری خاص کی عوام پہلے ہی کئی مشکلات سے دوچار ہے اب جبکہ ہمارے اوپر کئی قانوں نافذ کیے جارہے ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ احتجاجیوں نے اسمارٹ میٹرز کو ’’غریبوں کے لیے ظلم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بیشتر باشندے خط اطلاس سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کے لیے اسمارٹ میٹرز کا مزید بوجھ برداشت کرنا نا ممکن ہے۔ اس دوران علاقہ میں کچھ دیر تک ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر رہی جبکہ بعد میں پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور خواتین کو یقین دلایا گیا کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔

ادھر، محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ اسمارٹ میٹرز کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، ان کے ذہنوں میں غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمارٹ میٹرز کی وجہ سے بجلی بلوں میں اس قدر اضافہ ہوتا تو حکومت ایسے منصوبے کو کبھی بھی منظور نہیں کرتی ہے جس سے عوام کو بلوں کا ناقابل برداشت بوجھ سہنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Power Situation In Kashmir اسمارٹ میٹرز لگوائیں، بجلی چوبیسوں گھنٹے فراہم ہوگی، مینیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.