ETV Bharat / state

G20 Meeting in Kashmir گھنٹہ گھر کا تعمیراتی کام جی ٹونٹی اجلاس سے قبل مکمل کیا جائے گا، اطہر عامر خان

author img

By

Published : May 15, 2023, 3:10 PM IST

گھنٹہ گھر کا تعمیراتی کام جی ٹونٹی اجلاس سے قبل مکمل کیا جائے گا، اطہر عامر خان
گھنٹہ گھر کا تعمیراتی کام جی ٹونٹی اجلاس سے قبل مکمل کیا جائے گا، اطہر عامر خان

سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گھنٹہ گھر کا تعمیراتی کام جی ٹونٹی اجلاس سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔' Athar Aamir Khan on Ghanta Ghar Project

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) اطہر عامر خان کا کہنا ہے کہ جی ٹونٹی ورکنگ گروپ اجلاس کے پیش نظر کئی پروجیکٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر لیا گیا تھا جن کی تعمیر کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے یامکمل ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹہ گھر کی تعمیر کا کام بھی اس اجلاس سے قبل ہی مکمل کیا جائے گا۔ سی ای او نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا 'گھنٹہ گھر بھی جی ٹونٹی اجلاس سے پہلے ہی تیار ہوگا اور اس اجلاس کے لئے جتنے بھی پرجیکٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر لیا گیا تھا وہ تمام یا تو مکمل ہوچکے ہیں یا مکمل ہونے کو ہیں'۔ ان کا کہنا تھا: 'ائیر پورٹ روڈ، فلائی اوور کی تزئین و آرائش، سٹی میں روشنیوں کا انتظام وغیرہ تھا، اس کام کو مکمل کیا جا چکا ہے اور پولو ویو مارکیٹ کا افتتاح بھی کیا گیا ہے اور دیگر کام بھی مکمل کئے جاچکے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Meeting in Srinagar سرینگر میں جی20 اجلاس کے پیش نظر کہیں پر بندشیں نہیں ہوں گی، انتظامیہ

ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ ہم نے شیڈول شدہ تمام کام مکمل کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے 120 پرجیکٹوں میں سے اس وقت 70 پرجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ پروجیکٹ سال رواں کے جون تک مکمل ہوجائیں گے جبکہ بیشتر پروجیکٹوں کا تعمیری کام ماہ دسمبر تک پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ سی ای او نے کہا کہ 16 پروجیکٹ ایسے ہیں جو دسمبر 2023 سے لے کر جون 2024 تک مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان پرجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے جون 2024 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تب تک تمام پرجیکٹوں کو مکمل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ روز گار کے تحفظ کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے اور تجاوزات کو منیج کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.