ETV Bharat / state

G20 Delegates Likely to Visit Dachigam: داچھی گام میں جی 20اجلاس کی تیاریاں زوروں پر

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 4:47 PM IST

داچھی گام میں جی 20اجلاس کی تیاریاں زوروں پر
داچھی گام میں جی 20اجلاس کی تیاریاں زوروں پر

جی 20ڈیلیگیٹس کی داچھی گام پارک میں متوقع آمد کے پیش نظر پارک میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ G20 Summit Preparations in Kashmir

داچھی گام میں جی 20اجلاس کی تیاریاں زوروں پر

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں رواں برس منعقد ہونے والی جی 20 سمٹ کی تیاریاں زوروں پر ہیں وہیں سرینگر کے مضافات میں واقع داچھی گام نیشنل پارک کو مزید خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جی 20اجلاس کی مرکزی تقریب ایس کے آئی سی سی، سرینگر، میں منعقد ہوگی تاہم جی 20میں شریک ڈیلی گیٹس کا داچھی گام پارک کا دورہ بھی متوقع ہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف وارڈن (سینٹرل ڈویژن) سرینگر، الطاف حسین، نے کہا کہ داچھی گام پارک کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے شد و مد سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 مرکزی تقریب ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوگی تاہم توقع ہے کہ ڈیلی گیٹس داچھی گام کا بھی دورہ کر سکتے ہیں اور اس حوالہ سے کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داچھی گام میں کام جاری ہے اور مزید تعمیراتی کاموں کے لیے ٹینڈرنگ جاری ہے، اور باقی ماندہ کام بھی وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔ داچھی گام میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے وارڈن نے کہا: ’’تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، ہم سرعت کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور وقت پر ہی کام مکمل کر لیا جائےگا۔‘‘

مزید پڑھیں: G20 Summit: بھارت کی صدارت میں جی ٹوئنٹی اجلاس کا انعقاد ملک بھر میں کیا جائے گا، وزارت خارجہ

داچھی گام کے مرکزی دروازے اور دیوار بندی کے ساتھ ساتھ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، پارکنگ کے علاوہ دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ان کا کہنا تھا: ’’داچھی گام کے کانفرنس ہال کو بھی تمام اعلیٰ درجے کے آڈیو وژول آلات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں، مہمانوں کو دستاویزی فلمیں دکھائی جاسکیں۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ’’پارک کی حدود سے باہر (ہارون تا داچھی گام پھاٹک تک) کی سڑکوں کی مرمت، دیواروں کی فیس لفٹنگ، فٹ پاتھس کو خوبصورت بنانے کے لیے دیگر محکمہ جات کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا رہا ہے اور اپریل تک سبھی کام پوری طرح سے انجام دیے جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.